قرآن 4:37 — خواتین(النساء)
جو کنجوسی کرتے ہیں اور دوسروںکو بھی کنجوسی کی ترغیب دیتے ہیں اورجو کچھ خدا نے اپنے فضل سے انہیں دیا ہے اس کو چھپاتے ہیں۔ہم نے ایسے کافروں کےلئے عبرتناک سزا تیار کررکھی ہے۔
[4:36] تم سب خدا کی عبادت کرو اور اسکے ساتھ کسی کونہ ملائو۔اپنے والدین ،رشتہ داروں،یتیموں،غریبوں ،قریبی ہمسایوں اور دورکے ہمسایوں،قریبی ساتھیوں، اجنبی مسافروںاور اپنے غلاموں کا خیال رکھو۔خدا تکبر والی شیخیاں پسند نہیں کرتا ۔
[4:38] وہ خیرات کےلئے پیسے دیتے ہیں تو صرف دکھاوے کےلئے ،جب کہ خدا اور روز آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ۔اگر کسی انسان کا ساتھی شیطان ہو تو وہ سب سے برا ساتھی ہے۔