قرآن 4:45 — خواتین(النساء)
خدا خوب جانتا ہے کہ تمہارے دشمن کون ہیں ۔صرف خدا ہی مالک اور آقا ہے ۔خدا واحد مددگارہے۔
[4:44] کیا تم نے ان لوگوں کا حال دیکھا جنہیں کتاب کا کچھ حصہ دیا گیا تھا اور انہوں نے کس طرح گمراہی کا راستہ اختیار کیا اور چاہتے ہیں کہ تم بھی راستے سے بھٹک جائو؟
[4:46] جو یہودی ہیں ان میں سے بعض الفاظ کو توڑ موڑ کر سچ کو اوجھل کردیتے ہیںاور وہ کہتے ہیں ،’’ہم نے سنا لیکن مانتے نہیں ‘‘اور’’ تمہاری باتیں بہرے کانوں سے ٹکر ارہی ہیں،‘‘اور راعنا* (ہمارے گڈریا بن جائیے)،’’اس طرح وہ اپنی زبان کو پھیر کر مذہب کا مذاق اڑاتے ہیں ۔اگر وہ یہ کہتے ،’’ہم نے سنا اور ہم مانتے ہیں ،‘‘اور ہم آپ کی بات سن رہے ہیں ،‘‘اور ’’انظرنا‘‘(ہم پر نگاہ رکھیں)تو یہ ان کےلئے ہی بہتر اور اچھاتھا ۔اس کی بجائے ان کے کفر کی بدولت ان پر خدا کی پھٹکار پڑ گئی ہے ۔