Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:47 — خواتین(النساء)

اے لوگوجن کو کتاب ملی ہے ،جوکچھ اس میں نازل ہوا ہے اس پر ایمان لائو،یہ اس کی تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس ہے قبل اس کے کہ ہم بعض چہروں کو شہر بدر کردیں یا اس طرح ان پر لعنت کردیں جس طرح سبت کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کی تھی۔خدا کا حکم نافذ ہوکر رہتا ہے ۔

[4:46] جو یہودی ہیں ان میں سے بعض الفاظ کو توڑ موڑ کر سچ کو اوجھل کردیتے ہیںاور وہ کہتے ہیں ،’’ہم نے سنا لیکن مانتے نہیں ‘‘اور’’ تمہاری باتیں بہرے کانوں سے ٹکر ارہی ہیں،‘‘اور راعنا* (ہمارے گڈریا بن جائیے)،’’اس طرح وہ اپنی زبان کو پھیر کر مذہب کا مذاق اڑاتے ہیں ۔اگر وہ یہ کہتے ،’’ہم نے سنا اور ہم مانتے ہیں ،‘‘اور ہم آپ کی بات سن رہے ہیں ،‘‘اور ’’انظرنا‘‘(ہم پر نگاہ رکھیں)تو یہ ان کےلئے ہی بہتر اور اچھاتھا ۔اس کی بجائے ان کے کفر کی بدولت ان پر خدا کی پھٹکار پڑ گئی ہے ۔

[4:48] خدا شرک کو معاف نہیں کرتا ، *البتہ وہ جس کے چاہے چھوٹے گنا ہ معاف کردے ۔اور جس نے بھی خدا کے ساتھ کسی کوشریک ٹھہرایا اس نے بہت ہی سنگین جرم کیا ۔