قرآن 4:7 — خواتین(النساء)
جو والدین اور رشتہ دار پیچھے چھوڑتے ہیںاس میں مردوںکا حصہ ہے اور اس میں عورتوں کا بھی حصہ ہے جو والدین اور رشتہ دار پیچھے چھوڑتے ہیں۔ خواہ وراثت چھوٹی ہو یا بڑی (عورت کولازمی)مخصوص حصہ ملنا چاہیے۔
[4:6] جب یتیم بلوغت کو پہنچ جائیں تو ان کی آزمائش کرو۔جونہی تم سب سمجھو کہ وہ اب کافی پختہ ہوگئے ہیں تو ان کی جائیدا ان کے حوالے کردو ۔اس سے پہلے کہ یہ بڑے ہو جائیں، اسے جلدی سے فضول خرچ کرنے کی کوشش نہ کرنا ۔سرپرست اگر امیر ہوتو اس کو چاہیے کہ کسی قسم کا معاوضہ نہ لے ،تاہم غریب سرپرست معروف طریقے سے اپنا معاوضہ لے سکتا ہے ۔جب یتیموں کو مال واپس کرو تو اس پرگواہ بنالو۔حساب لینے کےلئے خدا کافی ہے۔
[4:8] وراثت کی تقسیم کے وقت اگر رشتہ دار ، یتیم اورحاجت مند موجود ہوں، توتم انہیں بھی اس میں سے دواوران کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ۔