قرآن 4:79 — خواتین(النساء)
تمہیں جو بھی فائدہ ہوتا ہے وہ خدا کی طرف سے ہے اور جو نقصان پہنچتا ہے وہ تمہاری طرف سے ہوتا ہے ۔ہم نے تمہیں پیغمبر بنا کر لوگوں کی طرف بھیجا ہے* اور اس پر خدا کی گواہی کافی ہے۔
[4:78] تم جہاں بھی ہوگے موت تمہیں آ لے گی خواہ تم کتنے ہی مضبوط قلعے میں کیوں نہ ہو۔اگر انہیں کوئی فائدہ ہوتا ہے تو کہتے ہیں،’’یہ خدا کی طرف سے ہے‘‘اور جب کسی چیز سے نقصان پہنچتا ہے تو تمہیں ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔کہہ دیجیے،’’سب کچھ خدا کی طرف سے ہے۔‘‘یہ لوگ کیوں تقریباًہر بات کو غلط سمجھتے ہیں؟
[4:80] جو رسول کی اطاعت کرتا ہے وہ خدا کی اطاعت کرتا ہے ۔اورجن لوگوں نے منہ موڑ لیا ہم نے تمہیں ان کا نگران بنا کرنہیں بھیجا ۔