قرآن 4:80 — خواتین(النساء)
جو رسول کی اطاعت کرتا ہے وہ خدا کی اطاعت کرتا ہے ۔اورجن لوگوں نے منہ موڑ لیا ہم نے تمہیں ان کا نگران بنا کرنہیں بھیجا ۔
[4:79] تمہیں جو بھی فائدہ ہوتا ہے وہ خدا کی طرف سے ہے اور جو نقصان پہنچتا ہے وہ تمہاری طرف سے ہوتا ہے ۔ہم نے تمہیں پیغمبر بنا کر لوگوں کی طرف بھیجا ہے* اور اس پر خدا کی گواہی کافی ہے۔
[4:81] وہ اطاعت کا اقرار کرتے ہیں لیکن جب وہ تمہیں چھوڑ کر جاتے ہیں تو ان میں سے بعض اپنی کہی ہوئی باتوں کے برعکس ارادے کرتے ہیں ۔خدا ان کے خفیہ حال ریکارڈ کررہا ہے ۔تم ان کی پرواہ نہ کرو اور خدا پر بھروسہ رکھو۔خدا وکالت کےلئے کافی ہے۔