Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:78 — خواتین(النساء)

تم جہاں بھی ہوگے موت تمہیں آ لے گی خواہ تم کتنے ہی مضبوط قلعے میں کیوں نہ ہو۔اگر انہیں کوئی فائدہ ہوتا ہے تو کہتے ہیں،’’یہ خدا کی طرف سے ہے‘‘اور جب کسی چیز سے نقصان پہنچتا ہے تو تمہیں ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔کہہ دیجیے،’’سب کچھ خدا کی طرف سے ہے۔‘‘یہ لوگ کیوں تقریباًہر بات کو غلط سمجھتے ہیں؟

[4:77] کیا تم نے ان لوگوں کا حال دیکھا جنہیں کہا گیا تھا ،’’تمہیں لڑنے کی ضرورت نہیں؛تمہارے لیے نماز قائم کرنا اور فرض خیرات (زکواۃ) دینا ہی کافی ہے ،‘‘پھر جب انہیں جنگ کرنے کا حکم دیا گیاتو وہ لوگوں سے ایسے ڈرے جس طرح خدا سے ڈرا جاتا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ۔انہوں نے کہا،’’اے ہمارے مالک تم نے ہم پر جنگ کیوں مسلط کردی ؟کیا توہمیں لمحہ بھر مہلت نہیں دے سکتا!کہہ دیجیے،’’اس دنیا کی چیزیں کچھ بھی نہیں ، نیکو کاروں کےلئے آخرت اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے ۔اور تم سے کبھی بھی چھوٹی سی ناانصافی نہیں ہوگی۔‘‘

[4:79] تمہیں جو بھی فائدہ ہوتا ہے وہ خدا کی طرف سے ہے اور جو نقصان پہنچتا ہے وہ تمہاری طرف سے ہوتا ہے ۔ہم نے تمہیں پیغمبر بنا کر لوگوں کی طرف بھیجا ہے* اور اس پر خدا کی گواہی کافی ہے۔