Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:88 — خواتین(النساء)

منافقین کے بارے میں تم لوگ کیوں (آپس میں)دو گروپوں میں بٹ گئے ہو؟ خدا وہ ہےہ جو ان کے اپنے رویے کے باعث ان کو رد کرچکا ہے۔کیا تم ان کو ہدایت دینا چاہتے ہوجنہیں خدا نے گمراہ کردیا ہے ؟جن کو خدا بھٹکا دیتا ہے ان کے لئے تم ہدایت کا کبھی کوئی راستہ نہیں پاسکتے ۔

[4:87] خدا:خدا کے سوا دوسرا کوئی خدا نہیں ۔یقینا وہ قیامت کے دن ،جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ،تم کو بلائے گا۔خدا کے بیان سے زیادہ سچا اور کس کا بیان ہوسکتا ہے ؟

[4:89] وہ چاہتے ہیںتم بھی اس طرح کفر کرو جس طر ح انہوں نے کفر کیا ہے ،پھر تم برابر ہوجائو گے ۔ان کو اس وقت تک دوست مت سمجھو جب تک وہ خدا کی راہ میں تمہارے ساتھ حرکت میں نہیں آتے۔ اگر وہ تمہارے خلاف ہوجائیں تو ان سے جنگ کرواور جب جنگ میں ان کا تمہارے ساتھ آمنا سامنا ہو تو انہیں قتل کرو۔انہیں دوست او ر اتحاد ی کے طور پر قبول نہ کرو*۔