Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:89 — خواتین(النساء)

وہ چاہتے ہیںتم بھی اس طرح کفر کرو جس طر ح انہوں نے کفر کیا ہے ،پھر تم برابر ہوجائو گے ۔ان کو اس وقت تک دوست مت سمجھو جب تک وہ خدا کی راہ میں تمہارے ساتھ حرکت میں نہیں آتے۔ اگر وہ تمہارے خلاف ہوجائیں تو ان سے جنگ کرواور جب جنگ میں ان کا تمہارے ساتھ آمنا سامنا ہو تو انہیں قتل کرو۔انہیں دوست او ر اتحاد ی کے طور پر قبول نہ کرو*۔

[4:88] منافقین کے بارے میں تم لوگ کیوں (آپس میں)دو گروپوں میں بٹ گئے ہو؟ خدا وہ ہےہ جو ان کے اپنے رویے کے باعث ان کو رد کرچکا ہے۔کیا تم ان کو ہدایت دینا چاہتے ہوجنہیں خدا نے گمراہ کردیا ہے ؟جن کو خدا بھٹکا دیتا ہے ان کے لئے تم ہدایت کا کبھی کوئی راستہ نہیں پاسکتے ۔

[4:90] اس حکم سے وہ مستثنیٰ ہیں جو ان لوگوں سے مل جائیںجن کے ساتھ تم امن کامعاہدہ کرچکے ہو۔اور وہ لوگ بھی مستثنیٰ ہیں جو تمہارے پا س اس لئے آجائیں کہ نہ تم سے لڑیں گے اور نہ اپنے رشتہ داروں سے ۔خدا چاہتا توانہیں تمہارے خلاف لڑائی کی اجازت دے دیتا ۔ لہذا اگر وہ تم کو اکیلا چھوڑ دیں اور تمہیں امن کی پیشکش کریں اورلڑائی سے باز رہیں توخدا تمہیں ان کے ساتھ لڑائی کا کوئی جواز نہیں دیتا ۔