Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 46:16 — ٹیلے (الاحقاف)

یہی ہے جن سے ہم نیک اعمال قبول کرتے ہیں اور ان کے گناہوں کو نظر انداز کرتے ہیں ۔ یہ جنت کے مستحق ہیں ۔ یہ سچا وعدہ ہے جس کا انہیں وعدہ دیا جاتاہے ۔

[46:15] ہم نےانسان کو اپنے والدین کی عزت کرنے کا حکم دیا ۔ اس کی ماں نے جفا کشی کے ساتھ اسےجھیلا ،جفا کشی کے ساتھ اس کو جنم دیا اور تیس ماہ کے لیے اس کی دِلی دیکھ بال کی۔ جب وہ پختگی کو پہنچ جائے، اور چاليس برس کی عمر کو پہنچ جائے، *تو اسے یہ کہنا چاہیئے کہ، "میرے پروردگار، میری رہنمائی کرو کہ میں ان نعمتوں کا شکرگزار ہوں جو تم نے مجھ پر اور میرے والدین پر بخشی ہیں، اور نیک اعمال کرنے کی جن سے تم خوش ہو۔ میرے بچوں کو بھی نیکوکار ہونے دو ۔میں نے تم سے توبہ کی ہے ۔ میں ایک فرمانبردار ہوں" ۔

[46:17] پھر ایک وہ ہے جو اپنے والدین سے کہتا ہے کہ "تم پر افسوس ہے ؛ کیاتم مجھے کہہ رہے ہو کہ(مرنے کے بعد) میں واپس زندہ ہو جاؤں گا؟ ایسا کیوں ہے کہ وہ لوگ جو ہم سے پہلے انتقال کر گئے کبھی واپس نہیں آتے؟" ان کے والدین رو کر خدا کی مدد کی فریاد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ، "افسوس تو تم پر ہے؛ برائے مہربانی ایمان لے آؤ! خدا کا وعدہ حق ہے ۔وہ کہہ دیتا ہے کہ "ماضی کی کہانیاں ہیں !"