قرآن 46:15 — ٹیلے (الاحقاف)
ہم نےانسان کو اپنے والدین کی عزت کرنے کا حکم دیا ۔ اس کی ماں نے جفا کشی کے ساتھ اسےجھیلا ،جفا کشی کے ساتھ اس کو جنم دیا اور تیس ماہ کے لیے اس کی دِلی دیکھ بال کی۔ جب وہ پختگی کو پہنچ جائے، اور چاليس برس کی عمر کو پہنچ جائے، *تو اسے یہ کہنا چاہیئے کہ، "میرے پروردگار، میری رہنمائی کرو کہ میں ان نعمتوں کا شکرگزار ہوں جو تم نے مجھ پر اور میرے والدین پر بخشی ہیں، اور نیک اعمال کرنے کی جن سے تم خوش ہو۔ میرے بچوں کو بھی نیکوکار ہونے دو ۔میں نے تم سے توبہ کی ہے ۔ میں ایک فرمانبردار ہوں" ۔
[46:14] وہ جنت کے مستحق ہیں، جہاں وہ ہمیشہ رہیں ؛ ان کے اعمال کے لئے ایک اجر ۔
[46:16] یہی ہے جن سے ہم نیک اعمال قبول کرتے ہیں اور ان کے گناہوں کو نظر انداز کرتے ہیں ۔ یہ جنت کے مستحق ہیں ۔ یہ سچا وعدہ ہے جس کا انہیں وعدہ دیا جاتاہے ۔