قرآن 6:77 — مویشی(الانعام)
جب اس نے چاند کو چڑھتے دیکھا تواس نے کہا ،’’کیا یہ میرا خدا ہے !‘‘اورجب وہ غائب ہوگیا تو کہا ،’’جب تک میرا خدا میری راہنمائی نہیں کرتا میراشمار گمراہوں میں ہوگا۔‘‘
[6:76] جب رات پڑ گئی تو اس نے ایک چمکتا سیارہ دیکھا اورکہا’’ ہوسکتا ہے یہ میرا خدا ہو،‘‘اورجب وہ غائب ہوگیا تو اس نے کہا ،’’میں ایسے (خدائوں )کوپسند نہیں کرتا جو غائب ہوجاتے ہیں ۔‘‘
[6:78] جب اس نے سورج کوطلوع ہوتے دیکھا تو اس نے کہا یہ تو لازمی میرا خدا ہے۔یہ سب سے بڑا ہے۔لیکن جب وہ ڈوب گیا تو کہا ،’’اے میری قوم ،میں تمہارے شرک سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔