قرآن 7:168 — برزخ(الاعراف)
ہم نے انہیں پوری زمین پر کئی بستیوں میںمنتشر کردیا ۔ ان میں سے کچھ پاکباز اور کچھ پاکبازوں سے کم تھے ۔ہم نے خوشحالی اور سختیوں سے ان کی آزمائش کی تاکہ شاید وہ باز آجائیں ۔
[7:167] علاوہ ازیں ،تمہارے رب نے لکھ دیا ہے کہ وہ ان کے خلاف ایسے لوگوں کو اٹھائے گا جو انہیں سخت ظلم کا نشانہ بنائیں گے، قیامت کے دن تک۔ تمہارا رب سزادینے میں بہت ہی تیز ہے ،اوروہ یقینا معاف کرنے والا اور سب سے زیادہ رحم کرنیوالا ہے ۔
[7:169] ان کے بعد،وہ ان کی جگہ نئی نسلیں لے آیا جو کتاب کے وارث بنے ،لیکن انہوں نے اس کے باوجود دنیا وی زندگی کا انتخاب کیا ،یہ کہتے ہوئے ،ہم معاف کردیئے جائیں گے ۔‘‘لیکن پھر بھی انہوں نے اس دنیا کی مادی چیزوں کو ترجیح دینا جاری رکھی ۔کیا انہوں نے کتاب کو قائم رکھنے اور خدا کے بارے میں حق کے سوا کچھ نہ کہنے کا عہد نہیں کیا تھا ؟کیا انہوں نے کتاب کا مطالعہ نہیں کی تھا ؟یقینا آخرت کا ٹھکانا ان کےلئے کہیں زیادہ بہتر ہے جو پا کبازی برقرار رکھتے ہیں ۔کیا تم سمجھتے نہیں ہو؟