قرآن 7:21 — برزخ(الاعراف)
اس نے ان سے قسم کھائی ،’’میں تمہیں اچھا مشورہ دے رہاہوں ۔‘‘
[7:20] شیطان نے ان سے سر گوشی کی ،ان کے جسم ظاہر کرنے کےلئے جو ان سے پوشیدہ تھے، اس نے کہا ،’’تمہارے رب نے تمہیں اس درخت سے منع نہیں کیا مگر اس لئے کہ تم کو فرشتے بننے اورابدی حیات حاصل کرنے سے روکا جائے ۔
[7:22] اس طرح اس نے اپنے جھوٹ سے انہیں ورغلالیا ۔جونہی انہوں نے درخت کو چکھا،ان کے اجسام ان پر ظاہر ہوگئے ،اورانہوں نے انہیں جنت کے پتوں سے ڈھانپنے کی کوشش کی ۔ان کے رب نے ان کو پکارا :’’کیا میں نے تمہیں اس درخت سے منع نہیں کیا تھا ،اورتمہیں متنبہ کیا تھا کہ شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے؟‘‘