قرآن 7:95 — برزخ(الاعراف)
اس کے بعد ہم نے سختی کو امن اور خوشحالی سے بدل دیا۔مگر افسوس ،وہ بے پروائی سے پھر گئے اور کہا ،’’وہ ہمارے والدین تھے جنہوں نے خوشحالی سے پہلے سختی جھیلی تھی ۔‘‘اس کے نتیجے میںہم نے ان کو فوری سزا دی ،جب انہیں قطعی توقع نہ تھی ۔
[7:94] جب کبھی ہم نے کسی معاشرے کی طرف پیغمبر بھیجا تو ہم نے اسکے لوگوں پر مصیبت اورسختی طاری کی ،تاکہ و ہ گڑ گڑائیں ۔
[7:96] اگر ان معاشروں کے لوگ ایمان لاتے اورراستباز بن جاتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین سے رحمت برساتے ۔چونکہ انہوںنے ایمان نہ لانے کا فیصلہ کیاتھا ،اسلئے ہم نے انہیں ان کی کمائی کے مطابق سزا دی ۔