Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 7:96 — برزخ(الاعراف)

اگر ان معاشروں کے لوگ ایمان لاتے اورراستباز بن جاتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین سے رحمت برساتے ۔چونکہ انہوںنے ایمان نہ لانے کا فیصلہ کیاتھا ،اسلئے ہم نے انہیں ان کی کمائی کے مطابق سزا دی ۔

[7:95] اس کے بعد ہم نے سختی کو امن اور خوشحالی سے بدل دیا۔مگر افسوس ،وہ بے پروائی سے پھر گئے اور کہا ،’’وہ ہمارے والدین تھے جنہوں نے خوشحالی سے پہلے سختی جھیلی تھی ۔‘‘اس کے نتیجے میںہم نے ان کو فوری سزا دی ،جب انہیں قطعی توقع نہ تھی ۔

[7:97] کیا موجود معاشروں کے لوگوں نے ضمانت دی تھی کہ ہمارا عذاب رات کو ان پر نہیں آئیگا جبکہ وہ سو رہے ہوں گے ؟