Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 8:42 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)

یاد کرو تم وادی کی اس طر ف تھے اور وہ دوسری طرف ،پھر ان کے کافلے کو نچلی زمین پر آنا پڑا ۔اگر تم ایسی منصوبہ بندی کرتے تو یہ نہ کرسکتے ۔ لیکن خدا پیش معینہ معاملہ کو آگے بڑھانے والا تھا ،جن کی قسمت میں ہلاکت تھی وہ واضح دلیل کے ساتھ ہلاک کردیئے گئے اور جن کی قسمت میں بچنا تھا وہ و اضح دلیل کے ساتھ بچالیے گئے ۔خدا سب کچھ سننے والا اور ہمہ بین ہے۔

[8:41] جان رکھوکہ اگر تمہیں جنگ سے کوئی مال غنیمت حاصل ہو،تو اس کا پانچواں حصہ خدا اور رسول کا ہوگا ،یہ رشتہ داروں،یتیموں،غریبوں اور اجنبی مسافروں دیا جائیگا۔اگر تم خدا پر اور اس پر ایمان رکھتے ہو، جو ہم نے اپنے بندے پر فیصلے والے دن نازل کیا تو تم ایسا کروگے۔وہ دن وہ تھا جب دو فوجیں آپس ٹکرائی تھیں ۔خدا قادرمطلق ہے ۔

[8:43] خدا نے انہیں آپ کے خواب میں(اے محمد) تعداد میں کم ظاہر کیا ۔اگر وہ انہیں زیادہ تعداد میں ظاہر کرتا توآپ ناکام ہوسکتے تھے اورتم لوگ آپس میں الجھ پڑتے۔لیکن خدا نے صورتحال سنبھال لی ۔وہ دلوں میں بھی چھپے ہوئے خیالات جانتا ہے۔