قرآن 8:43 — جنگ کا مال غنیمت(الانفال)
خدا نے انہیں آپ کے خواب میں(اے محمد) تعداد میں کم ظاہر کیا ۔اگر وہ انہیں زیادہ تعداد میں ظاہر کرتا توآپ ناکام ہوسکتے تھے اورتم لوگ آپس میں الجھ پڑتے۔لیکن خدا نے صورتحال سنبھال لی ۔وہ دلوں میں بھی چھپے ہوئے خیالات جانتا ہے۔
[8:42] یاد کرو تم وادی کی اس طر ف تھے اور وہ دوسری طرف ،پھر ان کے کافلے کو نچلی زمین پر آنا پڑا ۔اگر تم ایسی منصوبہ بندی کرتے تو یہ نہ کرسکتے ۔ لیکن خدا پیش معینہ معاملہ کو آگے بڑھانے والا تھا ،جن کی قسمت میں ہلاکت تھی وہ واضح دلیل کے ساتھ ہلاک کردیئے گئے اور جن کی قسمت میں بچنا تھا وہ و اضح دلیل کے ساتھ بچالیے گئے ۔خدا سب کچھ سننے والا اور ہمہ بین ہے۔
[8:44] اور جب وقت آیا اور آپ نے ان کا سامنا کیا ،تو اس نے انہیں تمہاری نگاہوں میں کم ظاہر کیا ،اوران کی نگاہوں میں تمہیں بھی کم تعداد میں ظاہر کیا ۔کیونکہ خدا ایک خاص منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچانا چاہتا تھا ۔تمام فیصلے خدا کرتا ہے۔