Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:104 — آخری انتباہ(براءة)

کیا انہیں شعور نہیں کہ خدا اپنے عبادت گزاروں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات کوقبولیت بخشتاہے ،اور یہ کہ خدا معاف فرمانے والا اور نہایت رحم کرنیوالاہے ؟

[9:103] ان کو پاک اورمتبرک کرنے کےلئے ان کی دولت سے صدقہ نکالو۔اور ان کی حوصلہ افزائی کرو ،کیونکہ تمہاری حوصلہ افزائی سے انکو تقویت ملتی ہے ۔خدا سب کچھ سننے والا او ر ہمہ بین ہے ۔

[9:105] کہہ دیجیے ،’’نیک اعمال کرو؛خدا تمہارے اعمال دیکھے گا،اور اس کا پیغمبر اور ایمان والے بھی۔آخر کار تم تمام خفیہ اورظاہری امور جاننے والے کی طرف لوٹائے جائو گے ،پھر وہ تمہیں ہر اس چیز سے مطلع کریگا جو تم نے کی ہوگی ۔‘‘