قرآن 9:80 — آخری انتباہ(براءة)
خواہ تم ان کےلئے معافی طلب کرویا ان کےلئے معافی طلب نہ کرو۔خواہ تم ان کےلئے 70بار بھی معافی طلب کرو،خدا انہیں معاف نہیں کریگا۔کیونکہ وہ خدا اور اس کے پیغمبر کا انکار کرتے ہیں ۔خدا فاسق لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔
[9:79] جو لوگ سخی مومنوںپر بہت زیادہ خیرات کرنےکی وجہ سے تنقید کرتے ہیں اور غریب مومنوں کابہت کم خیرات کرنے پر مذاق اڑاتے ہیں ،خدا ان سے نفرت کرتا ہے ۔ان کےلئے دردناک عذاب ہے ۔
[9:81] پیچھے بیٹھ رہنے والے خدا کے پیغمبر کے پیچھے ٹھہرے رہنے میں مگن رہے اور خدا کی راہ میںاپنی جان و مال سے جہاد کرنے سے نفرت کی۔انہوں نے کہا ،’’اس گرمی میں ہمیں جنگ کےلئے نہ نکالا جائے !‘‘کہہ دیجیے ،جہنم کی آگ اس سے کہیں زیادہ گرم ہے ،‘‘کا ش انہیں شعورہوتا ۔