سورۃ 90: شہر (البلد)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[90:1] میں یقین کےساتھ اس شہر کی قسم کھاتا ہوں۔
[90:2] وہ شہر جہاں آپ رہتے ہیں۔
[90:3] پیدآئش کرنے والوں کی اور ان کی جو پیدا کیئےگئے ۔
[90:4] ہم نے انسان کو پیدا کیا اس لیئےکہ وہ سخت محنت کر کے (اپنےلیئے نجات حاصل کرسکے)۔
[90:5] کیا وہ یہ سوچتا ہے کہ اسے کبھی کوئی حساب کے لیئے نہیں بلائےگا؟
[90:6] وہ شیخی مارتا ہے ، "میں نے اتنا زیادہ پیسہ خرچ کیا!"
[90:7] کیا وہ یہ سوچتا ہے کہ اسے کوئی بھی نہیں دیکھتا ہے ؟
[90:8] کیا ہم نےہی اسے دو آنکھیں نہیں دییں؟
[90:9] ایک زبان اور دو ہونٹ؟
[90:10] کیا ہم نے اسے نہیں دکھا دیے دو راستے؟
[90:11] اسے مشکل راستے کا انتخاب کرنا چاہیئے۔
[90:12] مشکل راستہ کون سا ہے؟
[90:13] غلاموں کو آزاد کرانا۔
[90:14] کھانا کھلانا ، مشکل وقت کے دوران۔
[90:15] یتیموں کو جو رشتہ دار ہیں۔
[90:16] یا غریبوں کو جو ضرورت مند ہیں۔
[90:17] اور ایمان والوں میں سے ہونا اور ایک دوسرے کو ثابت قدمی کی ترغیب دینا، اور ایک دوسرے کو نرم دلی کی ترغیب دینا۔
[90:18] یہ خوشی کے مستحق ہوئے ہیں۔
[90:19] وہ لوگ جو ہماری آیتوں پر ایمان نہ لائے، انہوں نے مصائب مول لیئے ہیں۔
[90:20] وہ جہنم کی آگ میں قید کر کے رکھ دیئے جایئں گے۔