Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 12:100 — یوسف(یوسف)

اس نے اپنے والدین کو تخت پربٹھایا۔وہ اس کے سامنے جھک گئے ۔اس نے کہا،’’اے میرے باپ ،یہ میرے پرانے خواب کی تعبیر ہے۔میرے رب نے اسے سچ کردکھایا ہے۔اس نے مجھے نوازاہے،قیدخانے سے مجھے نجات دی اور تم لوگوں کو صحرا سے لایاجبکہ شیطان نے میرے اور میرے بھائیوں کے درمیا ن رخنہ ڈال دیا تھا ۔میرا رب جس پر چاہے نہایت مہربان ہوتا ہے۔وہ علیم اور حکیم ہے ۔‘‘

[12:99] جب وہ یوسف کے گھر داخل ہوئے،وہ اپنے والدین سے گلے ملا،یہ کہتے ہوئے،خوش آمدید مصر میں۔انشااللہ آپ یہاں محفوظ رہیں گے ۔‘‘

[12:101] ’’میرے رب ،تو نے مجھے بادشاہت دی ،اور خوابوں کی تعبیرکا علم دیا۔آسمانوں اور زمین کے خالق ؛تو ہی میرارب اور آقا ہے اس دنیا میں اور آخرت میں ۔مجھے بطور فرمانبردار موت دینا،اورمیراشمار نیکو کاروں میں کرنا۔‘‘