Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 12:101 — یوسف(یوسف)

’’میرے رب ،تو نے مجھے بادشاہت دی ،اور خوابوں کی تعبیرکا علم دیا۔آسمانوں اور زمین کے خالق ؛تو ہی میرارب اور آقا ہے اس دنیا میں اور آخرت میں ۔مجھے بطور فرمانبردار موت دینا،اورمیراشمار نیکو کاروں میں کرنا۔‘‘

[12:100] اس نے اپنے والدین کو تخت پربٹھایا۔وہ اس کے سامنے جھک گئے ۔اس نے کہا،’’اے میرے باپ ،یہ میرے پرانے خواب کی تعبیر ہے۔میرے رب نے اسے سچ کردکھایا ہے۔اس نے مجھے نوازاہے،قیدخانے سے مجھے نجات دی اور تم لوگوں کو صحرا سے لایاجبکہ شیطان نے میرے اور میرے بھائیوں کے درمیا ن رخنہ ڈال دیا تھا ۔میرا رب جس پر چاہے نہایت مہربان ہوتا ہے۔وہ علیم اور حکیم ہے ۔‘‘

[12:102] یہ خبر ہے ماضی کی جو ہم تمہیں دے رہے ہیں۔تم اس وقت موجو د نہیں تھے جب انہوں نے متفقہ فیصلہ کیا تھا(یوسف کو کنویں میں ڈالنے کا)جب انہوں نے مل کر منصوبہ بنایا۔