قرآن 12:31 — یوسف(یوسف)
جب اس نے ان کی باتیں سنیں،اس نے انہیں مدعو کیا ،ان کے لیے آرام دہ جگہ تیار کی ،اور ہرایک کوچھری پکڑا دی ۔پھر اس نے اس سے کہا ،’’کمرے میں داخل ہوجائو۔‘‘جب انہوں نے اسے دیکھا،انہوں نے اس قدرتعجب کیا،کہ اپنے ہاتھ کاٹ لیے۔*وہ بولیں،’’عظیم ہے خدا کی ذات ،یہ کوئی انسان نہیں؛یہ تو معزز فرشتہ ہے۔‘‘
[12:30] شہر میں بعض خواتین نے چرچا کیا:’’گورنر کی بیگم اپنے غلام کو لبھانے کی کوشش کررہی ہے۔وہ اس سے گہری محبت کرتی ہے۔ہم دیکھتی ہیں کہ وہ بہک چکی ہے۔‘‘
[12:32] وہ بولی ،’’یہ ہے وہ ، جس کی محبت میں گرفتار ہونیکا الزام تم نے مجھ پرلگایا تھا ،بےشک میں نے اسے لبھانے کی کوشش کی تھی ،اور اس نے انکار کردیا۔اگر اس نے میرے کہے پر عمل نہ کیا تو ،یقینا جیل میں جائیگا اور بے آبرو ہوگا۔‘‘