قرآن 2:20 — بچھیا(البقرة)
بجلی کی چمک ان کی بینائی چھین لیتی ہے ،جب بجلی چمکتی ہے تو وہ آگے بڑھتے ہیں اور جب اندھیرا چھا جاتا ہے تو وہ رک جاتے ہیں۔اگرخدا کو منظور *ہوتو وہ ان کی سماعت اوربینائی چھین لے۔خدا قادر مطلق ہے۔
[2:19] اس کی دوسری مثال :جب آسمان سے زبردست بارش آتی ہے جس میں اندھیرا ہوتا ہے اوربجلی کڑکتی اورچمکتی ہے۔وہ موت سے بچنے کیلئے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال لیتے ہیں۔خدا ان منکروں کو بخوبی جانتا ہے۔
[2:21] اے لوگو!صرف اپنے رب ہی کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور ان کو پیدا کیا جوتم سے پہلے تھے۔تاکہ تمہاری نجات ہو سکے۔