قرآن 2:246 — بچھیا(البقرة)
کیا تم نے موسیٰ کے بعد اسرائیل کے قائدین پر غور کیاہے؟ انہوں نے اپنے پیغمبر سے کہا، "اگر تم ہماری قیادت کے لیے ایک بادشاہ کو مقرر کرو گے، تو ہم خدا کی راہ میں لڑیں گے۔" اس نے کہا، ” کیا تمہارا یہ ارادہ ہے کہ اگر تم پر لڑائی کا حکم عائد ہو جائے تو تم نہیں لڑو گے؟ انہوں نے کہا ہم خدا کی راہ میں کیوں نہیں لڑیں گے جبکہ ہم اپنے گھروں اور بچوں سے مہروم ہو چکے ہیں؟ تاہم جب ان کو لڑای کا حکم دیا گیا، تو انہوں نے منہ موڑ گے، سوائے چند ایک کے۔ خدا ظالموں سے باخبر ہے۔
[2:245] کون خدا کو راستبازی کا قرض دے گا، تاکہ اس کو اس سےکئی گنا زیادہ ادا کیا جائے؟ خدا ہی ہے جو فراہم کرنے والا اور روکنے والا ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
[2:247] ان کے پیغمبر نے ان سے کہا، "خدا نے طالوت کو تمہارا بادشاہ مقرر کیا ہے۔" انہوں نے کہا کہ،” وہ ہم پر بادشاہت کیسے کر سکتا ہے جبکہ ہم اس سے زیادہ بادشاہت کے لائق ہیں اور وہ امیر بھی نہیں ہے؟ “۔ اُس نے کہا،” خدا نے اُسے تم میں سے چُن لیا ہے، اور اُسے علم اور جسمانت میں کثرت سے نوازا ہے۔ “ خدا اپنی بادشاہی جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔ خدا فضل والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔