Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:11 — خواتین(النساء)

11. خدا تمہارے بچوں کے فائدہ کےلئے وصیت کرنے کا حکم دیتا ہے ؛مرد کو عورت کے مقابلے میں دگنا حصہ ملے گا ۔*اگر وارث صرف عورتیں ہوں، ایک سے زیادہ ،تو انہیں ترکے کا دوتہائی حصہ ملے گا۔اگر وارث صرف ایک بیٹی ہوتو اس کا آدھا حصہ ہے ۔متوفی کے والدین کو وراثت میںفی کس چھٹا حصہ ملے گابشرطیکہ اس نے بچے چھوڑے ہوں۔اگر فوت ہونے والا کوئی بچہ پیچھے نہ چھوڑے اور والدین ہی اس کے وارث ہوں تو ماں کو ایک تہائی حصہ ملے گا ۔اگر اس کے بہن بھائی موجود ہوں تو پھر ماں کو چھٹا حصہ ملے گا ۔یہ سب میت کی چھوڑی ہوئی وصیت پوری اوراس پر واجب الادا قرض ادا کرنے کے بعدکیا جائیگا۔جہاں تک تمہارے والدین اور بچوں کا تعلق ہے تم نہیں جانتے کہ ان میں سے کون حقیقی طورتمہارے لئے سب سے بہتر اور نفع بخش ہے ۔یہ خدا کاقانون ہے ۔اورخدا سب کچھ جانتا ہے اور دانا ہے ۔

[4:10] جولوگ یتیموں کا مال ناجائز کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ بھرتے ہیں اورجہنم کی سزا بھگتیں گے ۔

[4:12] تمہاری عورتیں جوکچھ چھوڑیں گی اس میں سے تمہیں نصف ملتا ہے اگر وہ بے اولاد ہوں ۔اگر ان کے بچے ہوتو تمہیں ایک چوتھائی ملتا ہے اس میں جو کہ یہ چھوڑ جائیں۔یہ سب کچھ تب جب وصیت پوری کر دی جائی اور تمام قرضے ادا کردیے جانے کے بعد ۔انہیں ایک چوتھائی حصہ ملتا ہے اس میں جو کہ تم چھوڑ جاوٴاگر تمہاری کوئی اولاد نہ ہو تو ۔اگر تمہاری اولاد ہوتو ان کو آٹھواں حصہ ملتا ہے اس میں جو کہ تم چھوڑ جاوٴ۔یہ سب حصے تمہاری وصیت پوری اورقرض ادا کرنے کے بعد ۔اگرمرحوم مرد یا عورت اکیلا ہواور دو بہن بھائی چھوڑ جائے ،مرد یا عورت ،توان میں سے ہر ایک کو وراثت کا چھٹا حصہ ملتا ہے۔اگر بہن بھائی زیادہ ہوں تووہ وراثت کے ایک تہائی حصہ میں برابر کے شریک ہونگے۔یہ سب کچھ تب جب وصیت پوری کر دی جائی اور تمام قرضے ادا کردیے جانے کے بعد تاکہ، تاکہ کسی کوٹھیس نہ پہنچے۔یہ ایک وصیت ہے جس کا حکم خدا نے جاری کیا ہے۔خدا سب کچھ جاننے والا اور بردبار ہے۔