قرآن 6:31 — مویشی(الانعام)
بےشک وہ لوگ خسارے میں ہیں جو اپنے رب سے ملاقات کا انکارکرتے ہیں اورجب وہ گھڑ ی اچانک ان پر آجاتی ہے تو کہتے ہیں ،’’ہمیں اس دنیا میں اپنی زندگیاں ضائع کرنے کا سخت افسوس ہے ۔وہ اپنے گناہوں کا بوجھ پیٹھ پر اٹھائیں گے ۔کیسا برا بوجھ ہے یہ !
[6:30] کاش تم انہیں اس حالت میں دیکھ سکتے جب وہ اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونگے ۔وہ فرمائے گا ،’’کیا یہ حقیقت نہیں ہے ؟‘‘تو وہ جواب دیں گے ،’’ہاں،ہمارے رب ایسا ہی ہے ۔‘‘خدا فرمائے گا تم اپنے انکار کے نتیجے میں عذاب کے مستحق ہو۔‘‘
[6:32] اس دنیا کی زندگی ایک فریب اوردکھاوے سے زیادہ نہیں ہے جبکہ نیکوکاروں کےلئے آخرت کا ٹھکانا اس سے کہیں زیادہ بہترہے ۔کیا تم سمجھتے نہیں ہو؟!