سورۃ 85: کہکشائیں(البروج)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[85:1] آسمان اور اس کی کہکشائیں ۔
[85:2] وہ دن جس کاوعدہ کیاگیا ۔
[85:3] مشاہدہ کرنے والا اور مشہود۔
[85:4] وادی کے لوگوں پر افسوس ۔
[85:5] انہوں نے ایک بھڑکتی ہوئی آگ سُلگھائی۔
[85:6] پھر اس کے ارد گرد بیٹھ گئے۔
[85:7] اہل ایمان کے جلنے کو دیکھنے کے لئے۔
[85:8] وہ ان سے نفرت کرتے تھے جس کی وجہ سو آئےخدا ، قادرِ مطلق ، قابلِ تعریف پر ایمان رکھنے کے اور کچھ نہ تھی۔
[85:9] اُسی کے پاس آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے ۔ اور خدا ہر چیز کاگواہ ہے۔
[85:10] بیشک ، جو لوگ ایمان رکھنےوالے مردوں اور عورتوں کو ستاتے ہیں اور پھر توبہ نہیں کرتے،انہوں نے جہنم کا عذاب مول لیا ۔ انہوں نے جلنے کا عذاب مول لیا۔
[85:11] بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نيك زندگی گزاری، بہتی نہروں والےباغات کے مستحق ہیں ۔ یہ سب سے بڑی فتح ہے ۔
[85:12] بےشک تمہارے پروردگار کادھچکا شدیدہے۔
[85:13] وہی ہے جو آغاز کرتا ہے اور دہراتا ہے ۔
[85:14] اور وہ بخشنے والا، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[85:15] جلال والے تخت کا مالک ہے ۔
[85:16] جو مرضی چاہے کرنے والا ہے۔
[85:17] کیا تم نے فوجیوں کی تاریخ پر غور کیا ؟
[85:18] فرعون اور ثمود؟
[85:19] جنہوں نے کفر کیا انکار سے دوچار ہیں ۔
[85:20] خدا ان سے پوری طرح آگاہ ہے ۔
[85:21] بیشک یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے ۔
[85:22] ایک اصل محفوظ لوح میں۔