سورۃ 73: ڈھکا ہوا (المزمل)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[73:1] اے ڈھکے ہوئے۔
[73:2] رات کے دوران مراقبہ کرو؛ سوائے کبھی کبھار۔
[73:3] آدھی رات ،یا اس سے تھوڑا کم۔
[73:4] یا اس سے کچھ زیادہ۔ اور شروع سے آخر تک قرآن پڑھو۔
[73:5] ہم تمہیں ایک سنگین پیغام دیں گے ۔
[73:6] رات کے وقت مراقبہ زیادہ مؤثر ہے، اور زیادہ نیکی ہے ۔
[73:7] تمہارے پاس دیگر معاملات کے لئے دن میں بہت سارا وقت ہے۔
[73:8] اپنے رب کے نام کاذکر کرو قریب سے قریب تر آنے کے لئے۔
[73:9] مشرق اور مغرب کا رب ؛ اس کے سوا اور کوئی خدا نہیں ہے۔تمہیں اسی کا انتخاب کرنا چاہئےاپنے وکیل کے طور پر ۔
[73:10] اور ان کی باتوں کےسامنے ثابت قدم رہو، اور ایک اچھے انداز میں ان کو نظرانداز کرو۔
[73:11] اور مجھے ہی نمٹ لے نے دو جھٹلانے والوں سےجن کو دل کھول کر نوازا گیا ہے ،؛ صرف ان کو تھوڑی سی محلت دو۔
[73:12] ہمارے پاس سخت سزائیں ،اور دوزخ ہے ۔
[73:13] غذا جو بمشکل ہی نگلی جا سکے اور دردناک عذاب ۔
[73:14] وہ دن آئے گا جب زمین اور پہاڑ لرزیں گے، اور پہاڑ ایک بے وزن ڈھیر میں بدل جائیں گے۔
[73:15] ہم نے تمہار ی طرف ایک پیغمبر بھیجا ہے، جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک پیغمبر بھیجا۔
[73:16] فرعون نے پیغمبر کی نافرمانی کی اور، نتیجہً، ہم نے اسے سخت سزا دی۔
[73:17] اگر تم کفر کرو تو، آپ کو کس طرح اس دن سے بچ سکتے ہو جو اتنا خوفناک ہےکہ یہ شیر خوار بچوں کو سفید بالوں والا بنادیتا ہے؟
[73:18] آسمان اس سے چکناچور ہو جائے گا۔ اس کا وعدہ سچا ہے۔
[73:19] یہ ایک یاد دہانی ہے ۔ جو چاہے،اسے اپنے رب کی راہ کا انتخاب کرلینے دو ۔
[73:20] تمہارا رب جانتا ہےکہ تم دو تہائی رات مراقبہ کرتے ہو ، یا اس کا نصف یا ایک تہائی ،اور اُن میں سے بھی کچھ جو تمہارے ساتھ ایمان لائے۔ خدا نے رات اور دن کی تشکیل کی ہے اور وہ جانتا ہے کہ تم ہمیشہ ایسا نہیں کر سکتے ہو۔ اس نے تمہیں معاف کر دیا ہے ۔ اس کے بجائے، تم قرآن پڑھو جتنا بھی پڑھ سکتے ہو ۔ وہ جانتا ہے کہ ہو سکتا ہےتم میں سے بعض بیمار ہوں، اور دیگر خدا کی رزق جوئی میں سفر کر رہے ہوں اور دیگر خدا کی راہ میں جدوجہد کر رہے ہوں۔ مطالعہ کرو اس کا تم سے جتنا ہو سکے، اور نماز (سلاة) قائم کرو، اور واجب خیرات (زکوٰۃ) ادا کرو ، اور تم قرضے میں خدا کو نیکوکاری کا قرض ادا کرو ۔ تم جو بھلائی بھی اپنی روحوں کی جانب سے آگے بھیج دو گے ، تم خدا کے پاس اس سےکہیں بہتر پاوؑ گے اور کھُلے دل سے انعام کردہ ۔ اور خدا سے معافی کی فریاد کرو ۔ خدا معاف کرنے والا ، سب سے زیادہ رحم کرنے والاہے ۔