سورۃ 68: قلم(القلم)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[68:1] نون، قلم، اور وہ جسے (لوگ) لکھیں۔ *
[68:2] تم نے اپنے پروردگار کی طرف سے ایک عظیم نعمت حاصل کر لی ہے؛تم پاگل نہیں ہو۔
[68:3] تم نے ایک اجر حاصل کر لیا ہے جس کے تم خوب مستحق ہو۔
[68:4] تمہیں ایک عظیم اخلاقی کردار کی نعمت دی گئی ہے ۔
[68:5] تم دیکھوگے، اور وہ دیکھیں گے ۔
[68:6] تم میں سے کس کی مزمت ہوتی ہے۔
[68:7] تمہارا پروردگار ان سے پوری طرح آگاہ ہے جو اس کے راستے سے بھٹک گئے اور وہ ان سے پوری طرح آگاہ ہے جو ہدایت یافتہ ہیں ۔
[68:8] مسترد کرنے والوں کی اطاعت نہ کرنا۔
[68:9] وہ تو چاہتے ہیں کہ تم سمجھوتہ کرو، تاکہ وہ بھی سمجھوتہ کر سکیں۔
[68:10] ہر گھٹیا قسم کھانے والے کی اطاعت نہیں کرنا ۔
[68:11] ایک عیب جو، ایک غیبت کرنے والا ۔
[68:12] خیرات سے منع کرنے والا، ایک منحرف،ایک گنہگار ۔
[68:13] ناشکرا، اور لالچی۔
[68:14] اگرچہ وہ کافی مال اور اولاد کے مالک تھے۔
[68:15] جب اسے ہماری آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں، تو وہ کہتا ہے، "ماضی سے کہانیاں!"
[68:16] ہم اس کے چہرے کو نشان زد کر دیں گے۔
[68:17] ہم نے ان کی آزمائش کی ہے جیسے کہ ہم نے باغ کے مالکوں کی آزمائش کی جنہوں نے قسم کھائی تھی کہ یہ صبح اس کی کٹائی کریں گے۔
[68:18] وہ تو بالکل پُریقین تھے ۔
[68:19] ایک گزر تا(طوفان) تمہارے پروردگار کی طرف سےاس میں سے گزرا جبکہ وہ سو رہے تھے۔
[68:20] صبح ہونےتک، وہ بنجر ہوگیا تھا۔
[68:21] انہیں نے صبح ایک دوسرےکو پکارا۔
[68:22] "آؤ ہم فصل کی کٹائی کریں۔"
[68:23] راستے میں، انہوں نے ایک دوسرے سے رازداری کی۔
[68:24] کہ اس کے بعد ، ان میں سے کوئی بھی غریب نہیں ہو گا ۔
[68:25] وہ اپنی کٹائی پر بالکل اتنے پُریقین تھے۔
[68:26] لیکن جب انہوں نے اسے دیکھا تو ، انہوں نے کہا، " ہم اتنے غلط تھے !
[68:27] "اب، ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے!"
انہیں بولنا چاہئے تھا: "خدا کی رضا سے۔"
[68:28] ان کے درمیان راست باز نے کہا،"کاش تم نے (خدا) کی ثنا کی ہوتی تو!"
[68:29] اُنہوں نے کہا، " ہمارے پروردگار کی ثنا ہو۔ ہم نے تجاوز کیا ہے۔ "
[68:30] انہوں نے ایک دوسرے پر الزام تراشی شروع کر دی ۔
[68:31] انہوں نے کہا، "ہم پر افسوس ہے ۔ ہم نے گناہ کیا ۔
[68:32] "ہمارا پروردگار ہمیں اس سے بہتر عطا فرمائے۔ہم اپنے پروردگار کےآگے توبہ کرتے ہیں۔"
[68:33] اس طرح تھا ان کا بدلہ۔ لیکن آخرت کا عذآب کہیں زیادہ بد تر ہے، کاش کہ یہ جانتے۔
[68:34] نیکو کار، نعمتوں کے باغات کےمستحق ہوچکےہیں، اپنے پروردگار کے پاس ۔
[68:35] کیا ہم فرمانبرداروں کے ساتھ مجرموں کے جیسا سلوک کریں ؟
[68:36] تمہارے استدلال میں کیا خرابی ہے؟
[68:37] کیا تمہارے پاس بالادستی کے لئے ایک اور کتاب ہے؟
[68:38] کیا اس میں، تمہیں ملتا ہے جو کچھ بھی تم چاہتے ہو؟
[68:39] یا،تمہیں ہماری طرف سے پختہ یقین دہانیاں موصول ہوئی ہے جو تمہیں جو چاہے عطا فرماتی ہیں قیامت کے دن ؟
[68:40] ان سے پوچھو، "کون تمہیں اس کی ضمانت دیتا ہے؟"
[68:41] کیا ان کے شرکا٫ ہیں؟ ان کے شرکا٫ کو ان کی مدد کرنے دو، اگر وہ سچے ہیں۔
[68:42] وہ دن آئے گا جب انہیں بے نقاب کر دیا جائے گا، اور انہیں سجدہ کرنے کا تقاضا ہوگا، لیکن وہ کرنے کا قابل ہی نہ ہوں گے ۔
[68:43] ان کی جھکی نظروں کے ساتھ، ذلت ان کا احاطہ کرے گی۔ انہیں سجدہ کرنے کے لئے مدعو کیا جاتا تھا جب یہ تندرست اور قابل تھے۔
[68:44] لہٰذا ، مجھے ان سے نمٹ لینے دو جو اس حدیث کو مسترد کرتے ہیں؛ ہم انہیں بہکا ئیں گے وہاں سے جس کا انہیں کبھی گمان ہی نہ ہوتا۔
[68:45] میں انہیں کافی ڈھیل دوں گا ؛ میری منصوبہ بندی مضبوط ہے ۔
[68:46] کیا تم ان سے پیسے مانگ رہے ہو، جس کی وجہ سے ان پر جرمانے کا بوجھ ہے؟
[68:47] کیاوہ مستقبل جانتے ہیں؟ کیا انہوں نے اسے درج کر رکھا ہے؟
[68:48] تم ثابت قدمی سےاپنے پروردار کے احکامات کی تعمیل کرنے میں استکامت کرو ۔(یونس ) کی طرح نہ ہو جانا جس نے مچھلی کے اندر سے پکارا۔
[68:49] اگر تمہارے پروردگار کا فضل نہ ہوتا ، تو اسے صحرا میں گُناہگار کے طور پر خارج کر دیا جاتا۔
[68:50] لیکن اس کے پروردگار نے اسےبرکت دی اور اسے نیکوکار بنایا۔
[68:51] وہ جنہوں نے کفر کیا اپنی نظروں میں تَمسخر ظاہر کرتے ہیں جب پیغام کو سنتے ہیں اور کہتے ہیں، "یہ پاگل ہے!"
[68:52] یہ در حقیقت دنیا کے لئے ایک پیغام ہے ۔