Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 67: بادشاہت(الملک)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[67:1] سب سے برتر جس کا ہاتھ میں تمام بادشاہت ہے، اور وہ قادرِ مطلق ہے ۔

ہماری زندگی کا مقصد *

[67:2] وہی جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا میں سے ان میں امتیاز کے لیے جوبہتر کام کریں۔ وہ قادرِ مُطلق، بخشنے والا ہے ۔

[67:3] اُس نے ساتھ کائناتوں کو تہوں میں پیدا کیا ۔ تم سب سے مہربان کی تخلیق میں کوئی قباحت نہیں دیکھتے۔ دیکھتے رہو؛ کیا تمھیں کوئی نقص نظر آتا ہے؟

[67:4] بار بار دیکھو؛تمہاری نظریں ناکام ہو کر اور ہار کر پلٹ آئیں گی۔

[67:5] ہم نے سب سے نچلی کائنات کو چراغوں کے ساتھ سجایا دیاہے اور اس کی سرحدوں کا شیاطین کے خلاف گولوں سے تحفظ کیا ہے؛ ہم نےان کے لئے دوزخ میں ایک عذاب تیار کر رکھا ہے ۔

[67:6] وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب سے کفر کیا، جہنم کی سزا ہے ۔ کیا ہی مُصیبت آمیز مقدر ہے ۔

[67:7] جب انہیں اس میں سے پھینکا جاتا ہے، وہ اس کا شور سنتے ہیں جب یہ جوش مارتی ہے۔

[67:8] یہ قریب قریب جوش سے دھماکہ کھاتی ہے۔ جب کبھی ایک گروہ کو اس میں پھینکا جاتا ہے، اس کے مُحافظ ان سے پوچھتے ، " کیا تمہارے پاس خبردار کرنے والا نہیں آیا؟"

[67:9] وہ کہتے، "ہاں درحقیقت؛ ایک خبردار کرنے والا بلکل ہمارے پاس آیا تھا، لیکن ہم نے کفر کیا اور کہا، ’خدا نے کچھ نازل نہیں کیا۔ تم مکمل طور پر گمراہ ہو۔‘"

[67:10] وہ یہ بھی کہتے ہیں،" اگرہم سُنتے اور سمجھتے، ہم دوزخ میں رہنے والوں میں سے نہ ہو تے!"

[67:11] لہٰذا ، انہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا ۔ جہنم میں رہنے والوں پر لعنت ہے ۔

[67:12] جہاں تک اُن کا تعلق ہے جو اپنے رب کی تعظیم کرتے ہیں، جب اکیلے ہوتے ہیں اپنی خلوت میں، انہوں نے بخشش اور بڑا اجر حاصل کیا ہے۔

[67:13] چاہے تم اپنےبیانات کو مخفی رکھو یا اعلانیہ ، وہ تمہارے اندرون طرین خیالات سے پوری طرح آگاہ ہے ۔

[67:14] کیا وہی نہ جانیں اُس نے کیا تخلیق کیا ہے؟ وہ شاندار ہے، سب سے زیادہ باخبر ۔

[67:15] وہی ہے جس نے زمین کو تمہاری خدمت میں لگا دیا ہے ۔ اس کے کونوں میں گھوموں اور اس کے رزق میں سے کھاوؑ ۔ اسی کی طرف حتمی بُلاوا ہے ۔

[67:16] کیا تم نے ضمانت دےرکھی ہے کہ وہ جو آسمان پر ہےزمین پر وار نہیں کرے گا اور اسےزوال آمادہ کر دے گا؟

[67:17] کیا تم نے اس بات کی ضمانت دے رکھی ہے کہ وہ جو آسمان پر ہےتمہارے لیئے ایک شدید ظوفان نہیں بھیجے گا؟ کیا پھر تم میری تنبیہ کی قدردانی کرو گے؟

[67:18] ان سے پہلے دوسرےکفر کر چکے ہیں ۔ میرا بدلہ کیسا خوفناک تھا!

[67:19] کیا انہوں نے اپنے اُوپر پرندوں کو نہیں دیکھا جو کہ قطاروں میں صف بند ہوتے ہیں اور اپنے پروں کو پھیلاتے ہوئے؟سب سے مہربان ہی ہے جو ان کو ہوا میں قائم رکھتا ہے۔ وہ سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

[67:20] کہاں ہیں وہ سپاہی جو سب سے زیادہ مہربان کے خلاف تمہاری مدد کر سکتے ہیں؟ در حقیقت، کافر دھوکے میں ہیں ۔

[67:21] تمہاری لیئے فراہم کرنے والا کون ہے، اگر وہ اپنے رزق کو روک لے؟ بدرحقیقت، وہ گہری سرکشی اور مخالفت میں ڈوب چکے ہیں۔

[67:22] کیا وہ جو منہ کے بل گر ا چلتا ہے بہتر ہدایت پر ہے ، یا وہ جو سیدھا چلتا ہے سیدھے راستے کی طرف؟

[67:23] کہہ دو کہ، "وہی ہےجس نے تمہارا آغاز کیا، اور تمہیں سماعت بخشی، آنکھیں، اور دماغ ۔تم بس کبھی کبھار اس کے شکر گزار ہوتے ہو۔"

[67:24] کہو، "وہی ہے جس نے زمین پر تمہارا قیام کیا ، اور اسی کے سامنے تمہیں طلب کیا جائے گا۔"

[67:25] وہ للکارتے ہیں: "یہ پیشن گوئی کب سرانجام پائے گی، اگر تم سچے ہو؟"

[67:26] کہہ دو کہ، "اس کا علم خدا کے پاس ہے ۔ میں ایک صریح تنبیہ سنانے والا سے زیادہ اور کچھ نہیں ہوں ۔"

[67:27] جب یہ اسے واقعے ہوتا دیکھیں گے، تو جنہوں نے کفر کیا ، اُن کے چہرے مصیبت زدہ ہوں جائیں گے، اور اعلان کر دیا جائے گا، " یہ وہی ہے جس کا تم مذاق اُڑایا کرتے تھے"۔

[67:28] کہہ دو کہ ، "چاہے خدا ہلاک کرنے کا فیصلہ کردے مجھ کواور وہ جو میرے ساتھ ہیں ، یا ہم پر اپنی رحمت نچھاور کرنے کا، تو بھلا کافروں کو دردناک عذاب سے بچانے والا کوئی ہے؟"

[67:29] کہہ دو کہ، "وہ سب سے زیادہ مہربان ہے؛ ہم اُس پر ایمان لاتے ہیں ، اور اس پر اعتماد کرتے ہیں۔ تم بے شک جان لو گے، کون بہت زیادہ بھٹکا ہوا ہے"

[67:30] کہہ دو کہ،" کیا ہو اگر تمہارا پانی ڈوب کر چلا جائے، کون ہےجوتمہیں خالص پانی فراہم کرے گا؟"