Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 55: نہایت مہربان (الرحمن)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[55:1] نہایت مہربان۔

[55:2] قرآن سکھانے والا ۔

[55:3] انسانوں کا خالق۔

[55:4] س نے ان کو تشخیص کرنا سکھایا ۔

[55:5] سورج اور چاند مقررہ حساب سے ہیں ۔

[55:6] ستارے اور درخت سجدہ کرتے ہیں ۔

[55:7] اس نے آسمان کو تعمیرکیا اور قانون قائم کیا ۔

[55:8] تم قانون سے تجاوزمت کرنا۔

[55:9] ] تم انصاف قائم کرو ، قانون کی خلاف ورزی نہ کرنا۔

کشتی

[55:10] اس نے تمام مخلوقات کے لئے زمین کو تخلیق کیا۔

[55:11] ] اس میں پھل ہیں ، اور کھجور کےدرخت ہیں ، لٹکتے ہوئے خوشوں کے ساتھ ۔ *

[55:12] اور اناج اور مسالے ہیں ۔

[55:13] (اے انسانوں اور جنوں) تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:14] اس نے انسان کو عمر رسیدہ مٹی ، جیسے کمہار کی مٹی سے پیدا کیا۔

[55:15] اور جنوں کو بھڑکتی ہوئی آگ سے پیدا کیا۔

[55:16] (اے انسانوں اور جنوں) تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:17] دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا رب۔

[55:18] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:19] وو دونوں دریاؤں کوجدا کرتا ہے جہاں وہ آپس میں ملتے ہیں ۔

[55:20] ان کے درمیان ایک آڑہے ، جو انہیں حد سے تجاوز کرنے سے روکتی ۔

[55:21] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:22] تم ان دونوں میں سے موتی اور مرجان نکا لتے ہو۔

[55:23] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:24] اس نے تمہیں کشتیاں عطا کیں جو پرچموں کی طرح سمندر میں چلتی ہیں ۔

[55:25] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:26] جو بھی روئے زمین پر ہے سب فنا ہوجانے والے ہیں ۔

[55:27] صرف تمھارےپروردگار کا وجود باقی رہ جانے والا ہے ، صاحب عظمت و جلال ۔

[55:28] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:29] سب اسی سے مانگتے ہیں آسمان اور زمین میں جو ہیں ۔ہر روز وہ مکمل اختیار میں ہے۔

[55:30] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:31] ہم تمہیں حساب دہی کےلئے بلائیں گے ، اے انسانوں اور جنوں ۔

[55:32] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:33] اے جنوں اور انسانوں ، اگر تم آسمانوں اور زمین کی بیرونی حدوں سے باہر نکل سکتے ہو ، تو چلو نکل جاؤ- تم اجازت کے بغیر نکل نہیں سکتے ۔

[55:34] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:35] تم پر آگ ، اور دھاتی کے شعلوں کی بمباری کی جائے گی ، اور تم جیت نہیں سکتے۔

[55:36] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:37] جب آسمان مسمار کردیا جائے ، اور گلابی روغن میں تبدیل ہوجائے ۔

[55:38] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:39] ] اس دن ، نہ تو کسی انسان، اور نہ ہی کسی جن سے ، ان کے گناہوں کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

[55:40] ] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:41] (یہ اس لئے کہ) مجرم اپنی شکلوں سے پہچان لئے جائیں گے ، انہیں پیشانی اور پاؤں سےپکڑ کر لے جایا جائے گا۔

[55:42] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:43] یہ وہ جہنم ہے جسے مجرم جھٹلایا کرتے تھے -

[55:44] ] وہ اس میں اور ایک ناقابل برداشت آتش میں گردش کریں گے۔*

[55:45] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:46] ان کے لئے جو اپنےپروردگار کی شان کی تعظیم کرتے ہیں ، دو باغات(ایک جنوں کے لئے اور ایک انسانوں کے لئے)۔

[55:47] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:48] رزق سے بھرپور ۔

[55:49] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:50] ان میں دو چشمے ہیں ، بہتے ہوےٴ ۔

[55:51] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:52] ان میں ہر ایک پھل ، دو قسم کے ۔

[55:53] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:54] جبکہ یہ آرام دہ بچھونوں پر عیش کرتے ہیں جن کے استر مخمل کے ہیں ، پھل لاۓ جاتے ہیں ان کی پہنچ کے اندر ۔

[55:55] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:56] ان کے خوبصورت ازواج کو نہ کبھی کسی انسان نے چھوا نہ کسی جن نے ۔

[55:57] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:58] وہ موتی اور مرجان کے جیسے نظر آتے ہیں ۔

[55:59] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:60] کیا اچھائی کا ثواب اچھائی کے سوا کچھ اور ہے؟

[55:61] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:62] ان کے نیچے دو باغات ہیں (ایک جنوں کے لئے اور ایک انسانوں کے لئے) ۔

[55:63] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:64] ساتھ ساتھ۔

[55:65] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:66] ان میں کویں ہیں جن سے نکالنا پڑتا ہے ۔

[55:67] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:68] ان میں پھل ، کھجور اور انار ہیں۔

[55:69] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:70] ان میں خوبصورت ازواج ہیں۔

[55:71] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:72] خیموں میں بند ۔

[55:73] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:74] کسی بھی انسان نے انہیں کبھی نہ چھوا اور نہ ہی کسی جن نے۔

[55:75] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:76] وہ سبز قالینوں پر عیش کرتے ہیں ، دلکش نظاروں میں ۔

[55:77] تم اپنے پروردگار کے کون کون سے عجائبات کو جھٹلاسکتے ہو؟

[55:78] سب سے بُلندترین تمھارے پروردگار کا نام ہے، صاحب عظمت و جلال ۔