Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 22: حج(الحج)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[22:1] اے لوگوں، تم اپنے پروردگار کی تعظیم کرنا، کیونکہ آخرت کی گھڑی کی گڑگڑاہٹ ہولناک سی ہے ۔

[22:2] جس دن تم اس کا مشاہدہ کرو گے، یہاں تک کہ ایک دودھ پلانے والی ماں اپنے بچے کو چھوڑ دے گی، اور ایک حاملہ عورت اپنے حمل کو ضائع کر دے گی۔ تم لوگوں کولڑکھڑاتے ہوئے انداز میں دیکھو گے، جیسے کہ وہ نشے میں ہیں، اگرچہ وہ نشہ میں نہیں ہیں۔ وہ اس لیے کہ، خدا کا عذاب بہت ہی شدید ہے۔

[22:3] لوگوں میں وہ لوگ ہیں جو، خدا کے بارے میں علم کے بغیر بحث کرتے ہیں، اور ہر سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں۔

[22:4] یہ فیصلہ کیا گیاہے کہ جو کوئی بھی اس کے ساتھ اپنااتحاد قائم کرے گا ، وہ اسے گمراہ کردے گا اور اس کی جہنم کے عذاب کی طرف رہنمائی کرے گا۔

ہم کہاں سےآئے تھے؟

[22:5] اے لوگو، اگر تمہیں دوباره جی اُٹھنے کے بارے میں کوئی شک ہے، (تو یاد کرو کہ) ہم نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، اور اس کے بعدایک ننھے قطرے سے، جو ایک لٹکتی ہوئی (برانن) میں تبدیل ہو جاتا ہے، پھر یہ ایک جنین بن جاتا ہے جسے یا تو زندگی دے دی جاتی ہے یا مردہ باور کر دیاجاتا ہے ۔ ہم اس طرح تمہارے لئے چیزوں کو واضح کر دیتے ہیں۔ ہم رحموں میں مقرر کر دیتے ہیں جو کچھ بھی ہم چاہتے ہیں ایک پیش معینہ مُدد کے لئے۔ * پھر ہم تمہیں شیر خوار بچوں کی حالت میں باہر لےآتے ہیں، پھر تم جوانی کو پہنچ جاتے ہو۔ جبکہ تم میں سے بعض نوجوان مر جاتے ہیں، دیگر بدترین عمر کو پہنچ جاتے ہیں، صرف یہ جان لینے کے لیے کہ اور زیادہ علم نہیں حاصل کیا جاسکتا ایک خاص حد سے آگے ۔ اس کے علاوہ، تم زمین کو دیکھتے ہو جو مردہ ہے، پھر جیسے ہی ہم اس پرپانی برساتے ہیں، یہ زندگی سے لہرانے لگتی ہے اور ہر قسم کے خوش نما پودے اگاتی ہیں۔

[22:6] یہ ثابت کرتا ہے کہ خدا حق ہے، اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور یہ کہ وہ قادرِ مطلق ہے۔

[22:7] اور یہ کہ وہ گھڑی آ رہی ہے، اس میں کوئی شک نہیں، اور یہ کہ خدا ان کو دوبارہ زندہ کرتا ہے جو قبروں میں ہیں۔

ایک عام وقوعہ

[22:8] لوگوں میں وہ ہیں جو خدا کے بارے میں بغیر علم کے بحث کرتے ہیں، اور رہنمائی کے بغیر، اور ایک روشن کتاب کے بغیر ۔

[22:9] تکبر کرتے ہوئے وہ لوگوں کو خدا کی راہ سے ہٹانے کے لئے کوشاں ہوتا ہے ۔ اس طرح وہ اس زندگی میں ذلت مول لیتا ہے اور ہم اسے قیامت کے دن جلانے والے عذاب کا مرتکب کردیں گے ۔

[22:10] یہ ہے وہ جسے تمہارے ہاتھوں نے اپنے لئے آگےبھیج دیاہے ۔ خدا کھبی بھی لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہیں کرتا۔

اچھے وقت کے ساتھی

[22:11] لوگوں میں وہ ہیں جو بالشرط خدا کی عبادت کرتے ہیں ۔ جب چیزیں ان کی بھلائی میں ہو، تو وہ مطمئن ہے۔ لیکن اگر اس پر کوئی تکلیف آجاتی ہے ، تو وہ رخ بدل دیتا ہے ۔ اس طرح، وہ اس زندگی اور آخرت دونوں ہی کو کھو دیتا ہے ۔ ایسا ہی حقیقی نقصان ہے ۔

[22:12] وہ خدا کے سوا اسے معبود بناتا ہے جس کے پاس اسے نقصان پہنچانے یا فائدہ پہنچانے کی کوئی طاقت نہیں ہے؛ اس طرح ہے حقیقی گمراہی ۔

[22:13] وہ اسے معبود بناتا ہے جو اسے فائدے کے بجائے نقصان پہنچانے کے لئے زیادہ موزوں ہے۔ کیا ہی  خراب پروردگار ! کیا ہی خراب ساتھی!

[22:14] خدا ان کو جو ایمان لائیں اور نیک زندگی گزاریں باغات میں داخل کرتا ہے جن میں نہریں     بہتی ہیں ۔ ہر چیز خدا کی مرضی کے مطابق ہے ۔

خوشی اب، اور ہمیشہ کے لیے

[22:15] اگر کو ئی یہ سوچتا ہے کہ خدا اسے اس زندگی میں اور آخرت میں سہارا   نہیں دے سکتا ، تو وہ مکمل طور پر آسمان (میں اپنے خالق ) کی طرف رجوع کر لے، اور (کسی اور پر انحصار کو) ختم کر دے۔ وہ پھر یہ دیکھ لے گا کہ یہ منصوبہ ہر اس چیز کو ختم کر دے گا جو اسے پريشان کرتی ہے۔

[22:16] ہم نے اس طرح واضح نزول کو نازل کیا، پھر خدا جسے چاہے ہدایت دیتا ہے ۔

خدا: واحد قاضی

[22:17] وہ جو ایمان لائیں، جو یہودی ہیں، جدید الایمان ہیں ، عیسائی ہیں، آتش پرست ہیں ، اور مشرکین، ایک خدا ہی ہے جو ان کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کرے گا ۔ خدا ہر ایک چیز کاگواہ ہے۔

[22:18] کیا تمہیں احساس نہیں ہے کہ سب خدا کو سجدہ کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں، اور سورج اور چاند، اور ستارے، اور پہاڑ اور درخت اورجانور اور بہت سے لوگ ؟ لوگوں کے درمیان دیگربہت سے عذاب کے مرتکب ہو چکے ہیں۔ جس کسی کو بھی خدا ذلت دے ، اسے کوئی بھی شرف نہیں دے گا۔ سب کچھ خدا کی مرضی کے مطابق ہے۔

جہنم کتنا خوفناک ہے! *

[22:19] یہاں ہیں دو فریق جو اپنے پروردگار کے حوالے سے جھگڑ رہیں ہیں۔ جہاں تک کافروں کا تعلق ہے، ان کے لئے آگ کے لباس تیار کیئے جائیں گے. جہنمی مائع ان کے سروں کے اوپر ڈالے جائیں گے۔

[22:20] یہ ان کی اندرُون کو پگھلا دے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی کھالوں کو۔

[22:21] وہ لوہے کی ہانڈیوں میں قید کر دیے جائیں گے۔

[22:22] وہ جب بھی اس طرح کے مصائب سے باہر نکلنے کے لئے کوشش کریں گے، تو انہیں واپس اس میں جبری ڈالا جائے گا: ". جلنے کا درد چکھو"۔

جنت کی فرحت

[22:23] خدا اُن کوجو ایمان لائیں اور نیک زندگی گزاریں، باغات میں داخل کرے گا جس میں ندیاں بہتی ہیں۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن، اور موتیوں سےآراستا کیا جائے گا، اور وہاں ان کےلباس ریشم کےہوں گے۔

[22:24] ان کی اچھے الفاظ کی طرف ہدایت کی گئی ہے؛ ان کی ہدایت کی گئی ہے سب سے زیادہ تعریف کئے گئے کی راہ کی طرف۔

ہم کہاں سےآئے تھے؟

[22:25] بے شک، وہ جنہوں نے کفر کیا اور خدا کی راہ سے دوسروں کو بے رخ کیا، اور اس مقدس مسجد سے جسے ہم نے تمام لوگوں کے لئے نامزد کیا - چاہے وہ مقامی یا زائرین ہوں - اور اسے آلودہ کرنے کی اور بگاڑنے کی کوشش میں ہیں ، ہم انہیں دردناک عذاب میں مبتلا کریں گے۔

حج کو، اسلام میں تمام فرائض کی طرح،
 ابراہیم کے ذریعے جاری کیا گیا *

[22:26] ہم نے مزار کوقائم کرنے کے لئے ابراہیم کا تقرر کیا: "تم میرے سوا کسی اور معبود کو شریک نہ کرنا، اور میرے مزار کو پاک کرنا ان کے لئے جو اس کی زیارت کریں، وہ جو اس کے قریب رہتے ہیں، اور وہ جو رکوع اور سجدہ کرتے ہیں۔

[22:27] اور اعلان کر دو کہ لوگ حج کریں۔* وہ تمہارے پاس آئیں گے پیدل یا مختلف دُود کَش (نقل و حمل کے ذرائع) پر سوار ہوئے۔وہ دور ترین مقامات سے آئیں گے ۔"

[22:28] وہ تجارتی فوائد حاصل کر سکتے ہیں، اور یہ خدا کے نام کو یاد کریں مخصوص ایام کے دوران ان کو مویشی فراہم کرنے کی وجہ سے۔" اس میں سے کھاوٴ اور محروم اور محتاج کو کھانا کھلاوٴ" ۔

[22:29] وہ اپنی ذمہ داریوں کو مکمل کریں، اپنے عہد و ں کو پورا کریں، اور قدیم مزار کا زیارت کریں ۔

[22:30] وہ جو اپنے پروردگار کی رسوم کی تعظیم کرتے ہیں اپنے پروردگار کی طرف سے اچھے اجر کے مستحق ہوئے ہیں۔ تمام مویشی تمہارے کھانے کے لئے حلال ہیں ، سوائے ان کے جو خاص طور پر تمہارے لئے حرام ہیں۔ تم بت پرستی کی کراہت سے بچناا اور جھوٹی گواہی دینے سے اجتناب کرنا۔

[22:31] تم اپنی عقیدت کو بلکل اکیلے خدا ہی کے لئے برقرار رکھنا  ۔ جو کوئی بھی خدا کے علاوہ کوئی شریک مقرر کرتا ہے، اس کی طرح ہے جو آسمان سے گرے، پھر گدھ اسےچھین کر لے جائیں، یا ہوا آڑا کر لے جائے ایک گہری کھائی میں۔

[22:32] در حقیقت، وہ جو خدا کی حکم کردہ وظائف کا احترام کرتے ہیں اپنے دلوں کی راستبازی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مویشیوں کی قربانیاں حج کے دوران *

[22:33] (مویشی)ایک مُدد کے لیئے تمہیں بہت سے فوائد فرہم کرتے ہیں ، مزار کو عطیہ کردیے جانے سے قبل ۔

[22:34] ہر قوم کے لئے ہم نے وظائف جاری کیئے ہیں جس کے ذریعے وہ خدا کے نام کو یاد کرتے ہیں انہیں مویشی فراہم کرنے کے لئے۔ تمہارا معبود وہی ایک خدا ہے؛ تم سب اس کی فرمانبرداری کرو۔ تابعداروں کو خوشخبری دے دو۔

[22:35] یہ وہ ہیں جن کے دل کانپتے ہیں جب خداکا ذکر آتا ہے، وہ ثابت قدمی سے مصیبت کےدوران صبر کرتے ہیں، وہ رابطہ نماز (صلاة) قائم کرتے ہیں، اور ہماری طرف سےان کو دیے گئے رزق میں سے، یہ خیرات دیتے ہیں۔

[22:36] مویشیوں کی قربانیاں ہمارے مقرر کردہ وضائف میں سےایک ہے صرف تمہاری ہی بھلائی کے لئے۔* جب ایک بار ی ان کو قربانی کے لئے نذرکر دیا جائے، تم ان میں سے کھاوٴ اور غریبوں اور ضرورت مندوں کو کھلاوٴ۔ ہم نے انہیں اس لئےتمہارے لئےقابو میں کیا ہے، تا کہ تم شیداپنی شکرگزاری ظاہر کرو۔

[22:37] نہ ان کے گوشت، اور نہ ان کا خون خدا تک پہنچتا ہے ۔ وہ جو اس کو پہنچتا ہے، تمہاری راستبازی ہے۔ اس نے انہیں تمہارے لئے قابو میں کیا ہے۔، تا کہ تم خدا کی شکرگزاری کا اظہار کرو خدا کی تعریف بیان کر کے تمہیں ہدایت دے دینے کے سبب۔کیرات کرنے والوں کو خوشخبری سنا دو۔

خدا مومنوں کا دفاع کرتا ہے

[22:38] خدا ان کا دفاع کرتا ہے جو ایمان لاتے ہیں۔ خدا کسی غدار ناشکرے سے محبت نہیں کرتا ۔

یہودی عبادت گاہیں، گرجا گھر، اور مساجد

[22:39] ان کو اجازت دی جاتی ہے جن پر ظلم کیا جا رہا ہے، کیونکہ ان پر ناانصافی آ پڑی ہے، اور خدا یقینی طور پر ان کی حمایت کرنے کے قابل ہے۔

[22:40] انہیں ان کے گھروں سے ناحق بے دخل کر دیا گیا تھا، اور کسی وجہ کے نہیں سوائے یہ کہنے کے کہ، " ہمارا پروردگار خدا ہے"۔ اگر ایسا نہ ہوتا کہ خدا کچھ لوگوں کی اوروں کے خلاف حمایت کرتا، تو خانقاہیں، گرجاگھر، یہودی عبادت گاہیں اور مساجد - جہاں خدا کے نام کواکثر یاد کیا جاتا ہے - تباہ ہوچکی ہوتیں۔ بے شک ، خدا ان کی حمایت کرتا ہے جو اس کی حمایت کرتے ہیں۔ خدا طاقتور، قادر مطلق ہے۔

[22:41] یہ وہ ہیں جنہیں اگر ہم زمین پر حکمران مقرر کریں، تو وہ رابطہ نماز(صلاة) اور لازمی خیرات (زکوٰۃ) کو نافذ کریں گے، اور گا راستبازی کی وکالت کریں گےاور برائی سے روکیں گے۔ خدا حتمی حکمران ہے۔

[22:42] اگر وہ تم کو رد کر دیں، تو، نوح، عاد، اور ثمود کے لوگوں نے بھی ان سے پہلے کفر کیا تھا۔

[22:43] علاوَہ ازيں ابراہیم کی قوم اور لوط کی قوم۔

[22:44] اور مدین کے مکین۔ موسیٰ کوبھی رد کیا گیا تھا ۔ میں نے ان سب لوگوں کو بھٹکایا، پھر میں نے ان کو حساب دینے کے لئے بلالیا ؛ میرا بدلہ کتنا (تباہ کن)تھا!

[22:45] بہت سی قوموں کو ہم نے ان کے مظالم کی وجہ سے حلاک کر ڈالا۔ وہ کھنڈرات، سمادھ کنوؤں اور عظیم خالی حویلیوں میں ختم ہو کر رہ گئے۔

[22:46] کیا وہ زمین پر گھومے نہیں، پھر اپنے ذہنوں کو سمجھنے کے لیے استعمال کیا، اوراپنے کانوں کو سننے کے لیے استعمال کیا؟ درحقیقت اصل اندھا پن آنکھوں کا اندھا پن نہیں ہے،بلکہ سینوں کے اندر دلوں کا اندھا پن ہے۔

[22:47] وہ تمہیں للکارتے ہیں عذاب لے آنے کے لئے، اور خدا کبھی بھی اپنی پیشگوئی کو پورا کرنے میں ناکام نہیں ہوتا۔ تمہارے پروردگار کے ہاں ایک دن تمہارے ہزار سالوں کے برابر ہے۔

[22:48] ماضی میں بہت سی قوموں نے ظلم کا ارتکاب کیا اور میں انہیں تھوڑی دیر کے لئے بھٹکایا، پھر میں نے ان کو سزا دی۔ میرے طرف حتمی قسمت ہے ۔

خدا کے رسول ِمیثاق

[22:49] کہہ دو، "اے لوگو، میں تمہاری طرف ایک بڑاڈر سنانے والے بنا کر بھیجاگیا ہوں ۔"

[22:50] وہ جو ایمان لائیں اور نیک زندگی گزاریں بخشش اور سخاوت کے بدلے کے مستحق ہوچکے ہیں ۔

[22:51] رہے وہ جو ہمارے انکشافات کو للکارنے کی جدوجہد کرتے ہیں ، وہ جہنم مول لیتے ہیں ۔

نظام *

[22:52] ہم نے تم سے پہلے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا، نہ ہی نبی، شیطان کی اس کی خواہشات میں مداخلت کئے بغیر ۔ پھر خدا اسے سند کر دیتا ہے جو شیطان نے کیا ہے ۔ خدا اپنے انکشافات کو تکمیل کو پہنچاتا ہے ۔ خدا عالم کُل، سب سے زیادہ حکمت والا ہے۔*

منافق دستبردار ہو جاتے ہیں

[22:53] وہ اس طرح شیطان کی چال کو ایک امتحان کے طور پران کے لئے مقرر کر دیتا ہے جنہوں نے اپنے دلوں میں شبہات کو آسرا دے رکھا ہے، اور وہ جن کے دل سخت ہوگئے ہیں ۔ ظالموں کو لازمی حزب اختلاف کے ساتھ ہی رہنا ہوگا ۔

[22:54] وہ جنہیں علم سے نوازا ہے گا اپنے پروردگار کی طرف سے سچ کو پہچان لیں گے ، پھر اس پر ایمان لے آئیں گے، اور ان کے دل آسانی سے اسے قبول کرلیں گے ۔ بالیقین، خدا اہل ایمان کی سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔

[22:55] رہے وہ جنہوں نے کفر کیا ،تو وہ شبہات کو آسرا دینا جاری رکھیں گے یہاں تک کہ وہ گھڑی ان پر اچانک آجائے، یا ایک ہولناک دن کا عذآب ان پر آجائے۔

شیطان کی عارضی بادشاہت

[22:56] اس دن تمام خود مختاری خدا کی ملکیت ہے، اور وہ ان کے درمیان فیصلہ کر دے گا ۔رہے وہ جو ایمان لائیں اور نیک زندگی گزاریں ، وہ نعمتوں کے باغات کے مستحق ہو چکے ہیں ۔

[22:57] رہے وہ جنہوں نے کفر کیا اور ہمارے انکشافات کو رد کر دیا شرمناک عذآب کو مول لے چکے ہیں ۔

خدا کی راہ میں جانفشانی

[22:58] وہ جو خدا کی راہ میں ہجرت کریں، پھر قتل کر دیے جائیں، یا مر جائیں، خدا یقینا ان پر اچھا رزق نچھاور کرے گا ۔خدا یقینی طور پر سب سے بہترین رزق دینے والا ہے۔

[22:59] بے شک، وہ ان کو ایک ایسے داخلے میں داخل کرے گا جو ان کو خوش کردے گا ۔ خدا عالم کُل، بردبادہے۔

مظلوموں کے لیے خدائی مدد

[22:60] یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ اگرکوئی ایک ناانصافی کا بدلہ لے گا جو اس پر مسلط کی گئی، عادلانہ طور سے، پھر اسے اس وجہ سےستایا جائے ، توخدا یقینا اس کی حمایت کرے گا۔ خدا معاف کرنے والا، بخشنے والا ہے ۔

خدا کی قدرتِ کاملہ

[22:61] یہ حقیقت ہے کہ خدا رات کو دن میں ضم کرتا ہے اور دن کو رات میں ضم کرتا ہے، اور یہ کہ خدا سننے والا ، دیکھنے والاہے ۔

[22:62] یہ ایک حقیقت ہے کہ خدا حق ہے، جبکہ اس کے علاوہ شرکاء مقرر کرنا باطل ہے اور ہے کہ خدا جو سب سےزیادہ اعلٰی، برتر ین ہے ۔

[22:63] کیا تم دیکھتے نہیں کہ خدا ٓسمان سے پانی برساتا ہے جو زمین کو ہرا کر دیتا ہے؟ خدا رفیع ، باخبر ہے۔

[22:64] آسمانوں اور زمین میں ہر چیز اسی کی ملکیت ہے۔بالکل، خدا سب سے زیادہ مالدار،سب سے زیادہ قابل تعریف ہے۔

[22:65] کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ خدا نے زمین پر سب کچھ تمہاری خدمت میں کاربند کیاہے ؟ بحری جہاز اسی کے حکم سے سمندر میں چلتے ہیں۔ وہی اجرامِ فلکی کو زمین پرزیر کرنے سے روکتا ہے، سوائے اس کے حکم کے مطابق۔خدا لوگوں کی طرف سب سے زیادہ شفیق، رحم کرنے والا ہے ۔

[22:66] وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی، پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے، پھر وہ تمہیں واپس زندہ کرتا ہے۔ بیشک، انسان ناشکرا ہے ۔

[22:67] ہرایک جماعت کے لیے ہم نےایک شعار کے مجموعے کو مقرر کیا ہے جسے انہیں برقرار رکھنا چاہیے۔ لہذا، انہیں تمہارے ساتھ تنازعہ نہیں کرنا چاہیے ۔ تم ہر کسی کو اپنے پروردگار کی طرف مدعو کرنا جاری رکھنا ۔ بیشک،تم صحیح راستے پر ہو ۔

[22:68] اگروہ تم سے بحث کریں تو، پھر تم کہوکہ، "خدا تمہارے ہر کام سے پوری طرح آگاہ ہے۔"

[22:69] خدا قیامت کے دن تمہارے درمیان تمام تنازعات کے بارے میں فیصلہ کر دے گا ۔

[22:70] کیا تم سمجھتے نہیں کہ خدا آسمانوں اور زمین پر ہر چیز کو جانتا ہے؟یہ سب کچھ ایک اندراج میں درج کیا جاتا ہے ۔ یہ کرنا خدا کے لئے آسان ہے ۔

[22:71] اس کے باوجود، وہ خدا کے ساتھ ان شرکاء کو شریک ٹھہراتے ہیں جن میں اس نے کوئی طا قت نہیں رکھی، اور وہ ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ۔ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہے ۔

تشدد اورجارحانہ رویہ: کفر کی علامات

[22:72] جب ہمارے انکشافات انہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں، واضح طور پر، تو تم کفر کرنے والوں کے چہروں پر برائی کو پہچان لیتے ہو۔ وہ تقریباً ان پر حملہ کرتے ہیں جو ان کو ہمارے انکشافات پڑھ کر سناتے ہیں۔ کہو، "کیا میں تمہیں اس سے بہت زیادہ بری کوئی آگا ہی سناوٴ؟ جہنم کا وعدہ کیا گیاہے خدا کی طرف سے ان کے لئے جنہوں نے کفر کیا؛ کیا ہی آفت زدہ مقدر۔"

کیاوہ ایک مکھی پیدا کر سکتے ہیں؟

[22:73] اے لوگو، یہ ہے ایک تمثیل تم ہوشمندی سے غور کرو: وہ جنہیں تم خدا کے ساتھ شریک مقرر کرتے ہو کبھی ایک مکھی بھی نہیں پیدا کر سکتے؛ یہاں تک کہ اگر وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل بھی جائیں ایسا کرنے کے لئے۔ مزید برآں، اگر مکھی ان سے کوئی چیز چور ی کرتی ہے، وہ سے بازیافت نہیں کر سکتے؛کمزور ہے پیچھا کرنے والااور وہ جس کا پیچھا کیا گیا۔

[22:74] وہ خدا کی قدر نہیں کرتے جیسی اس کی قدر کرنی چاہیے۔ خدا سب سے زیادہ طاقتور، قادر مطلق ہے ۔

[22:75] خدا فرشتوں میں سے رسولوں کا انتخاب کرتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں سے۔ خدا سننے والا، دیکھنے والا ہے۔

[22:76] وہ ان کے ماضی اور مستقبل کو جانتا ہے ۔ خدا ہی کے پاس ہے تمام امور پر حتمی اختیار ۔

[22:77] اے ایمان والو، تم جھکنا، سجدہ کرنا، اپنے پروردگار کی عبادت کرنا، اور راستبازی کرنا، تا کہ تم کامیاب ہو سکو۔

ابراہیم: اصل رسولِ اسلام *

[22:78] تم خدا کی راہ میں جدوجہد کرنا جیسی کہ تمہیں اس کی راہ میں جدوجہد کرنی چاہیے۔ اس نے تمہیں منتخب کیا ہے اور تمہارے اوپر کوئی دشواری نہیں ڈالی تمہارے مذہب پر عمل پیرا ہونے کے لئے- تمہارے باپ ابراہیم کا مذہب۔ وہی ہے جس نے تمہیں ابتداء میں "فرمانبردار" کا نام دیا۔ لہذا ، پیغمبر تمہارے درمیان گواہ بنیں گے، اور تم لوگوں کے درمیان گواہ بنو گے۔ لہذا ، تم رابطہ نماز (صلاة) کو قائم کرنا، وجوب صدقہ (زکوٰۃ) ادا کرنا اور خدا کو مضبوتی سے تھامے رکھنا؛ وہ تمہارا پروردگار ہے، بہترین پروردگار اور بہترین حمایت کرنے والا ہے۔