سورۃ 37: ترتیب دینے والے(الصافات)
خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
[37:1] صفوں میں ترتیب دینے والے۔
[37:2] ملامت کرنے والوں پر ملامت کرنے والے۔
[37:3] پیغامات پڑھ کر سنانے والے ۔
[37:4] تمہارا معبود صرف ایک ہے ۔
[37:5] آسمانوں اور زمین کا رب اور ہر اس چیز کا جو ان کے درمیان ہے اور مشرقوں کا رب۔*
[37:6] ہم نے شاندار سیاروں سے سب سے نِچلے آسمان کو سجایا ہے۔*
[37:7] ہم نے ہر بُرے شیطان سے اس کی حفاظت کی۔
[37:8] وہ اعلی جمیعت پر جاسوس نہیں کر سکتے ۔ ان پر ہر طرف سے بمباری کی جاتی ہے ۔
[37:9] ان کی مذمت کی گئی ہے۔ وہ ایک ابدی عذاب کے مستحق ہیں ۔
[37:10] اگران میں سے کوئی بیرونی حد سے فرار ہونے کا اتفاق کرتا ہے تو اسےایک سنگین گولے کے ساتھ مارا جاتا ہے ۔
[37:11] ان سے پوچھو ، " کیا انہیں تخلیق کرنا زیادہ مشکل ہے، یا دوسری مخلوقات کو ؟" ہم نے انہیں گیلی مٹی سے پیدا کیا۔
[37:12] جبکہ آپ دنگ ہیں، یہ مذاق اُڑا تےہیں ۔
[37:13] جب ان کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے، تو بلکل پرواہ ہی نہیں کرتے ۔
[37:14] جب یہ ثبوت دیکھتے ہیں، تو اس کا مذاق اڑاتے ہیں ۔
[37:15] وہ کہتے ہیں کہ "ظاہر ہے کہ یہ جادو ہے!
[37:16] "اس کے بعد ہم مر جائیں اور مٹی اور ہڈیاں بن کر رہ جائیں، کیا ہمیں بھر سے زندہ کیا جاتا ہے؟
[37:17] "یہاں تک کہ ہمارے قدیم آباؤ اجداد؟"
[37:18] کہہ دیجئے،"جی ہاں، آپ کو زبردستی طلب کیا جائے گا۔"
[37:19] بس صرف ایک جھٹکے کی دیر ہوتی ہے ،جس سےوہ(کھڑے ہو کر)دیکھنے لگتے ہیں۔
[37:20] وہ کہیں گے، "ہم پر افسوس، یہ توقیامت کا دن ہے۔"
[37:21] یہ فیصلے کا دن ہے جس پر تم یقین نہیں کرتے تھے۔
[37:22] نافرمانوں کو طلب کرو، اور ان کے میاں بیوی کو، اور اُن شریکوں کو جن کی یہ عبادت کرتے تھے
[37:23] خدا کے سوا اور دوزخ کی راہ پران کی رہنمائی کرو ۔
[37:24] انہیں روکو، اور ان سے پوچھو:
[37:25] "تم ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے؟"
[37:26] وہ اس دن، مکمل طور پر فرمانبردار ہو ں گے۔
باہمی الزام درازی
[37:27] وہ ایک دوسرے کے پاس آئیں گے ، پوچھ گجھ کرتے ہوئے اور ایک دوسرے الزام لگاتے۔
[37:28] وہ (اپنے راہبروں سے)کہیں گے، "تم ہمارے پاس دائیں طرف سے آیا کرتے تھے۔"
[37:29] وہ جواب دیں گے، "تم ہی تو تھے جو ایمان رکھنے والے نہ تھے
[37:30] "ہم تم پر کوئی طاقت نہیں رکھتے تھے؛ تم ہی تو تھے جو ظالم تھے ۔
[37:31] "ہم منصفانہ طورپرہمارے رب کے فیصلے کے مستحق ہو گئے ؛ اب ہمیں جھیلنا پڑے گا ۔
[37:32] "ہم نےتمہیں گمراہ کیا، صرف اس لئے کہ ہم گمراہ تھے ۔"
[37:33] لہٰذا ایک ساتھ مل کر وہ سب اس دن عذاب کاحصہ لیں گے ۔
[37:34] اسی طرح ہم قصور وار کو ان کابدلہ دیتے ہیں ۔
پہلا حکم
[37:35] جب انہیں کہا گیا،"لا الٰہٰ الااللہ[اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے]"تو انہوں نے تکبر کیا ۔
[37:36] انہوں نے کہا، " کیاہم ایک پاگل شاعر کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟"
[37:37] در حقیقت وہ سچ لے کر آیا ہے، اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی ہے ۔
[37:38] بے شک، تم دردناک ترین عذاب چکھو گے۔
[37:39] تمہیں صرف اسی کا بدلہ دیا جاتا ہے جو تم نے کیا ہے ۔
[37:40] صرف خدا کے بندے جو بالکل صرف اسی کے لئے وقف ہیں (بچ جائیں گے)۔
[37:41] وہ اس رزق کے مستحق ہیں جسے خاص طور پر انہی کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔
[37:42] ہر قسم کے پھل ۔ انہیں نوازا جائے گا ۔
[37:43] نعمتوں کے باغات میں ۔
[37:44] ایک دوسرے کے قریب آرائشی سازوسامان پر۔
[37:45] خالص مشروبات کے جام ان کے لئے پیش کیے جائیں گے۔
[37:46] صاف شفاف اور پینےوالوں کے لئے مزیدار۔
[37:47] جوکبھی آلودہ نہیں ہوئے، اور کبھی ختم نہیں ہوئے۔
[37:48] ان کے ساتھ شاندار ساتھی ہوں گی ۔
[37:49] نازک انڈوں کی طرح محفوظ۔
جنت میں رہنے والے دوزخ کے رہنے والوں کا دورہ کرتے ہیں
[37:50] وہ ایک دوسرے کے پاس آئیں گے، اور ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
[37:51] ان میں سے ایک یہ کہے گا کہ، "میرا ایک دوست ہوا کرتا تھا۔
[37:52] "وہ تمسخر کرتا تھا: ' کیاتم اس سب پر یقین کرتے ہو؟
[37:53] '' 'اس کے بعد کہ ہم مر جائیں اور مٹی اور ہڈیاں ہوں جاہیں،کیا ہم جوابدہی کے لئے بلائے جاتے ہیں؟' "
[37:54] وہ کہے گا ، "صرف ایک نظر ڈالو!"
[37:55] جب وہ دیکھتا ہے، وہ اپنے دوست کو جہنم کےقلب میں دیکھے گا۔ *
[37:56] وہ (اس کے پاس جائے گا اور) کہے گا "خدا کی قسم ،تم نے قریباً مجھے برباد کر دیا تھا۔
[37:57] "اگر میرے رب کی طرف سےنعمت نہ ہوتی، تومیں اب تمہارے ساتھ ہوتا ۔
[37:58] "( کیا تم اب بھی یہی ایمان رکھتے ہو) کہ ہم مر جاتے ہیں،
[37:59] "صرف پہلی موت اور ہم کبھی بھی کوئی بدلہ وصول نہی کرتے؟"
نجات: سب سے بڑی جیت
[37:60] یہی سب سے بڑی جیت ہے ۔
[37:61] یہی ہے جس کے لئے ہر کارکن کو کام کرنا چاہیے ۔
[37:62] کیایہ ایک بہتر مقدر، یا کڑواہٹ کا درخت ہے؟
[37:63] ہم نے اس حد سے بڑھنے والوں کے لئے ایک سزا بنائی ہے۔
[37:64] یہ ایک درخت ہے جو دوزخ کے قلب میں اگتا ہے ۔
[37:65] اس کے پھول شیاطین کے سر کی طرح دکھتے ہیں ۔
[37:66] وہ اس سے کھا ئیں گے، جب تک کہ ان کے پیٹ بھر جائیں۔
[37:67] وہ اس کے اوپر جہنمی مشروب پیئیں گے۔
[37:68] پھر وہ دوزخ واپس چلےجائیں گے ۔
انہوں نے اپنے والدین کے اندھا دند پیروی کی
[37:69] انہوں نے اپنے والدین کو گمراہ پایا ۔
[37:70] اور وہ اندھا دند ان کے نقش قدم پر چلے۔
رسولوں کے لئےفتح کی ضمانت
[37:71] زیادہ تر پرانی نسلیں اسی طرح گمراہ ہوئی ہیں ۔
[37:72] ہم نے ان کے پاس ڈر سنانے والے بھیجے ہیں ۔
[37:73] ان لوگوں کے نتائج پر دیہان دو جنہیں خبردار کیا گیا ہے ۔
[37:74] صرف خدا کے بندے جو بالکل صرف اسی کے لئے وقف ہیں (بچ جائیں گے)۔
نوح
[37:75] لہٰذا نُوح نے ہمیں پکارا، اور ہم بہترین جواب دینے والے تھے ۔
[37:76] ہم نے اسے اور اس کے خاندان کو ایک عظیم تباہی سےبچا لیا۔
[37:77] ہم ان کے ساتھیوں کو زندہ بچ جانے والا بنایا۔
[37:78] اور ہم نےان کی تاریخ کو آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ ہے ۔
[37:79] لوگوں میں سے نوح پر سلام ہو۔
[37:80] ہم اس طرح نیکوکاروں کو اجر دیتے ہیں ۔
[37:81] وہ ہمارے ایمان رکھنے والے بندوں میں سے ایک ہے ۔
[37:82] ہم نےاورسب کو ڈبو دیا۔
ابراہیم
[37:83] اس کے پیروکاروں میں سے ایک تھا ابراہیم۔
[37:84] وہ دل و جان سے اپنے رب کے پاس آیا۔
[37:85] اس نے اپنے باپ اور اپنی لوگوں سےکہا ، "تم کس چیز کی عبادت کر رہے ہو؟
[37:86] "کیا یہ من گھڑت خدا ہیں، بجائے خدا کے ہے،جنہیں تم چاہتے ہو؟
[37:87] "تمہارا کائنات کے رب کے بارےمیں کیاخیال ہے؟"
[37:88] اس نے غور سے ستاروں پر نظر ڈالی ۔
[37:89] پھر اس نے چھوڑ دیا اور کہا کہ " میں اس سے تھک گیا ہوں!"
[37:90] انہوں نے اس سے منہ پھیر لیا۔
[37:91] پھر وہ ان کے بتوں کی طرف گیا، یہ کہتے ہوئے "کیا تم کچھ کھانے کو پسند کرو گے؟
[37:92] "تم بولتے کیوں نہیں ہو؟"
[37:93] اس کے بعد اس نے انہیں تباہ کر دیا۔
[37:94] وہ ایک عظیم غصے میں اس کے پاس گئے۔
[37:95] اس نے کہا ، " تم کس طرح اس کی عبادت کر سکتے ہو جسے تم خود تراشتے ہو؟
[37:96] "جب خدا نے تمہیں پیدا کیا ہے ،اور سب کچھ جسے تم بناتے ہو!"
[37:97] انہوں نے کہا، "چلوہم ایک عظیم آگ تعیار کریں ، اور اسے کو اس میں پھینک ڈالیں ۔"
[37:98] انہوں نے اس کے خلاف چال سازی کی، لیکن ہم نے انہیں شکست پزیر بنا دیا۔
[37:99] اس نےکہا "میں اپنے رب کے پاس جا رہا ہوں ، وہ میری رہنمائی کرے گا۔"
[37:100] "میرے رب، مجھےنیک اولاد عطا فرما ۔"
[37:101] ہم نے اسے ایک اچھے بچے کی بشارت دی۔
شیطانی خواب *
[37:102] جب وہ اتنا بڑا ہو گیا کہ اس کے ساتھ کام کرسکے، اس نے کہا ، " میرے بیٹے، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تمہیں قربان کر رہاہوں ۔ تمہارا کیا خیال ہے؟" اس نے کہا، "اےمیرے ابُو، ویسا ہی کیجیئے جیساکرنے کاآپ کو حکم دیا گیا ہے۔ آپ مجھے ، انشاءاللہ ، صابر پائیں گے۔"
[37:103] دونوں نے فرمانبرداری کی، اور اس نے اس کی پیشانی (اس کی قربانی کرنے کے لیے) نیچے رکھ دی۔
خدا مداخلت کرتا ہے ابراہیم اور اسماعیل کو بچانے کے لئے
[37:104] ہم نے اس کو پکارا: "اے ابراھیم۔
[37:105] "تم نےخواب پر یقین کرلیا ہے۔" ہم اسی طرح نیکوکاروں کواجر دیتے ہیں ۔
[37:106] یہ درحقیقت ایک سخت امتحان تھا ۔
[37:107] ہم نےفدیہ میں(اسماعیل کو) ایک جانور کی قربانی سےبدل ڈالا۔
[37:108] اور ہم نے اس کی تاریخ کو آئیندہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کردیا۔
[37:109] سلامتی ہو ابراہیم پر ۔
[37:110] ہم اسی طرح نیکوکاروں کو اجر دیتے ہیں ۔
[37:111] وہ ہمارے مومن بندوں میں سے ایک ہے ۔
اسحاق کی پیدائش
[37:112] پھر ہم نے اسے اسحاق پیدائش کے بارے میں بشارت دی ، کہ وہ صالح نبیوں میں سے ایک ہوگا۔
[37:113] ہم نے اس کو اور اسحاق کو برکت دی ۔ ان کی نسل میں سے، کچھ نیک ہیں اور کچھ بدکارظالم ہیں ۔
موسا اور ہارون
[37:114] ہم نے موسا اور ہارون کو بھی برکت دی ۔
[37:115] ہم ان کو اور ان کی قوم کو بڑی آفت سے نجات بخشی ۔
[37:116] ہم نے ان کی حمایت کی، یہاں تک کہ یہ فتحیاب ہو گئے۔
[37:117] ہم نے ان دونوں کو عظیم کتاب دی۔
[37:118] ہم نے صحیح راستے کی جانب ان کی رہنمائی کی۔
[37:119] ہم نے ان کی تاریخ کو آئیندہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کردیا۔
[37:120] موسا اور ہارون پر سلام ہو۔
[37:121] ہم اسی طرح نیکوکاروں کو اجر دیتے ہیں ۔
[37:122] یہ دونوں ہمارے صالح بندوں میں سے تھے ۔
الیاس
[37:123] الیاس رسولوں میں سے ایک تھا ۔
[37:124] اس نے اپنی قوم سے کہا ، " کیا تم راستبازی کے کام نہیں کرو گے ؟
[37:125] "کیا تم ایک بت کی عبادت کرتے ہو، نہایت اعلیٰ خالق کے بجائے؟
[37:126] " خدا ۔ تمہارارب اور تمہارے باپ دادوں کا رب!"
[37:127] انہوں نے اس سے کفر کیا۔ نتیجتاً، ان کوحساب کتاب کے لیئے بلانا ہی پڑا۔
[37:128] صرف خدا کے بندے جو بالکل صرف اسی کے لئے وقف ہیں (بچ جائیں گے)۔
[37:129] ہم نے اس کی تاریخ کو آئیندہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کردیا۔
[37:130] سلام ہو الیاس پر ،اور ہر کسی پر جو الیاس کی طرح ہو ۔
[37:131] ہم اسی طرح نیکوکاروں کو اجر دیتے ہیں ۔
[37:132] وہ ہمارے مومن بندوں میں سے ایک تھا ۔
لوط
[37:133] لوط بھی پیغمبروں میں سے تھا۔
[37:134] ہم نے اسے اور اس کے تمام خاندان کو بچا لیا ۔
[37:135] صرف بڑھیا برباد ہو گئی۔
[37:136] ہم نےاورسب کو ہلاک کر ڈالا۔
[37:137] تم اب بھی ان کے کھنڈرات کی طرف سے گزرتے ہو دن کے وقت۔
[37:138] اور رات کی وقت ۔ کیا تم سمجھوگے؟
یونس
[37:139] یونس بھی پیغمبروں میں سے تھا۔
[37:140] وہ بھری ہوئی کشتی میں فرار ہو گیا ۔
[37:141] اس نے بغاوت کر دی اور اس طرح وہ نقصان اٹھانے والے میں شامل ہو گیا۔
[37:142] اس کے نتیجے میں، مچھلی نے اسےنگل لیا اور قصور اسی کاتھا ۔
[37:143] اگر وہ (خداپر) مراقبہ کرنے کا سہارا نہ لیتا تو،
[37:144] وہ قیامت کے دن تک اس کے پیٹ میں رہتا۔
[37:145] ہم نے اس کو صحرا میں پھینکوا دیا ، خستہ حال۔
[37:146] ہم نے خوردنی پھل ایک درخت اس کے لئے اگایا ہوا تھا ۔
[37:147] پھر ہم نے اسے ایک لاکھ* یا اس سے زیادہ کے لئے بھیجا ۔
[37:148] وہ ایمان لائے اور ہم نے ان کو اس زندگی سے لطف اندوز ہونے دیا۔
[37:149] ان سے پوچھو اگر ان کے رب کی بیٹیاں ہیں، ہے ہیں جبکہ ان کے تو بیٹے ہیں!
[37:150] کیاہم نےفرشتوں کو لڑکیاں پیدا کیا ۔کیا انہوں نےاس کی تصدیق کی تھی؟
[37:151] درحقیقت وہ نہایت ہی کُفر بکتے ہیں جب وہ کہتے ہیں کہ-
[37:152] "خدا کا ایک بیٹا ہوا۔ " بیشک یہ لوگ جھوٹے ہیں ۔
[37:153] کیا اس نے لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں کو منتخب کیا؟
[37:154] تمہارے منطق کو کیا ہو گیا ہے؟
کافروں سے خطاب
[37:155] تم کیوں نصیحت نہیں لیتے؟
[37:156] کیا تمہارے پاس کوئی دلیل ہے؟
[37:157] ہمیں اپنی کتاب دکھاؤ، اگر تم سچے ہو۔
[37:158] انہوں نے تو اس کے ، اور جنات کے درمیان بھی ایک رشتہ ایجاد کر دیا۔ جنات تو یہ خود بھی جانتے ہیں کہ وہ تابع ہیں ۔
[37:159] خدا کی تعریف ہو ۔ ان کے دعووں سے بہت بالاتر ۔
[37:160] صرف خدا کے بندے جو بالکل صرف اسی کے لئے وقف ہیں (بچ جائیں گے)۔
[37:161] درحقیقت تم اور وہ جس کی تم عبادت کرتے ہو ۔
[37:162] اس پر کچھ بھی مسلط نہیں کر سکتے۔
[37:163] صرف تم ہی جہنم میں جلو گے۔
فرشتے
[37:164] ہم میں سے ہر ایک کا ایک مخصوص کام ہے ۔
[37:165] ہم ترتیب دینے والے ہیں ۔
[37:166] ہم (اپنے رب کی )کماحقہ تعریف کرتے ر ہے ہیں ۔
والدین کی اندھا دھند پیروی
[37:167] وہ کہتے تھے،
[37:168] " اگر ہمیں اپنے والدین کی طرف سے صحیح ہدایات ملتیں،
[37:169] "ہم عبادت گزاروں میں سے ہوتے ۔ صرف خدا کے لئے ہی خالصً ۔
[37:170] لیکن انہوں نے کفر کیا اور وہ ضرور جان جائیں گے ۔
[37:171] ہمارا فیصلہ پہلے ہی سے ہمارے بندوں کے لیئے رسولوں کے لیے لکھ دیا گیا ہے۔
[37:172] وہ بے شک فاتح ہیں ۔
[37:173] ہمارے فوجی غالب ہیں۔
[37:174] تو تھوڑی دیر کے لئے ان کو نظرانداز کرو۔
[37:175] ان کو دیکھو؛ وہ بھی دیکھیں گے۔
[37:176] کیاوہ ہمارے عذاب کو للکار تے ہیں؟
[37:177] جب ایک دن اس سے ان پر مار ہوگی، وہ ایک بدنصیب دن ہو گا ؛ان کو بخوبی خبردار کر دیاگیا ہے ۔
[37:178] انہیں تھوڑی دیر کے لئے نظر انداز کرو۔
[37:179] ان کو دیکھو ؛ وہ بھی دیکھیں گے ۔
[37:180] خدا کی تعریف ہو ۔ ان کے دعووں سے بہت بالاتر ۔
[37:181] رسولوں پر سلامتی ہو ۔
[37:182] خدا کی حمد ہو، کائنات کا رب ۔